Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قوم کے اعصاب کا مزید امتحان نہ لیں!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

قوم کے اعصاب کا مزید امتحان نہ لیں!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 12, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ٹی وی چینلز پاکستانیوں کو پاگل کرکے ہی دم لیں گے، ہرباشعور پاکستانی حالات حاضرہ خصوصاًپانچ سال بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، چنانچہ ٹی وی دیکھنا، اخبار پڑھنا، سوشل میڈیا پر چبھتی نظر ڈالنا اس کی مجبوری ہے مگر ہمارے ٹی وی چینلز صبح سے لے کر رات گئے تک مسلسل اس موضوع پر سمع خراشی کرنے میں لگے رہتے ہیں اور اکثر اوقات چیخ چیخ کر دہرائی ہوئی باتیں ایک بار پھر دہراتے ہیں۔ کچھ چینلز نے تو اپنے روٹین کے پروگرام بھی معطل کئے ہوئے ہیں، اوپر سے سیاسی جماعتوں کے چیخ و پکار والے اشتہارات کا تسلسل بھی جاری رہتا ہے جو شور و غل کی اس فضا میں غیر موثرہوجاتے ہیں۔ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ کل اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے پر کافی دیر تک توجہ نہیں دی گئی، جس میں بشیر بلور شہید کا بیٹا اور پوتا بھی شہید ہوگئے۔ سمجھ نہیں آتی دہشت گرد ہمیشہ اے این پی ہی کو خونریزی کا نشانہ بناتے ہیں اور اس میں بھی بلور خاندان ہی کیوں اس بربریت کی زد میں آتا ہے؟ کیا دہشت گرد اے این پی کو سیاسی محاذ سے ہٹانا چاہتے ہیں، کیا ان کی دشمنی صرف اے این پی سے ہے، یہ وہ سوال ہے جس پر اہل فکر کو ضرور غور کرنا چاہئے۔
مجھے دوسرے ناظرین کا علم نہیں، مگر میں اب الیکشن پر ہونے والے پروگرام زیادہ
دیر تک نہیں دیکھ سکتا، مجھے اینکرز کی پرجوش آواز وں اور تکرار سے سخت ذہنی اذیت محسوس ہوتی ہے۔ تجزیاتی مار دھاڑ کا یہ سلسلہ 26جولائی کے بعد اس سے بھی زیادہ زور شور سے جاری رہے گا اور جو ناظرین اس کی زد میں آئیں گے، وہ مختلف قسم کی اعصابی اور دماغی الجھنوں کا شکار ہوں گے، پڑھے لکھے لوگ اس نوع کے مسائل کے مداوا کے لئے سائیکاٹرسٹ کے پاس جائیں گے اور توہم پرست دم کرانے کے لئے کوئی بابا تلاش کریں گے۔ میڈیا ہاؤسز کے مالکان سے میری گزارش ہے کہ وہ قوم کو آنے والے انتخابات کے حوالے سے ضرور اپ ڈیٹ کرتے رہیں لیکن اپنے ناظرین کی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ ظاہر ہے میں ماہر ابلاغیات تو نہیں ہوں لیکن اس حوالے سے پروفیسر مہدی حسن یا ڈاکٹر مغیث الدین احمد سے تو رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ وہ بتائیں گے کہ موثر ابلاغ کا کیا طریقہ ہوتا ہے اور یہ بھی کہ ایک ہی موضوع کا ڈھول ایک ہی طریقے سے مسلسل پیٹتے چلے جانے سے ناظر متاثر ہوتا ہے یا اس موضوع ہی سے متنفر ہوجاتا ہے۔
صرف یہی نہیں اس ضمن میں ماہرین نفسیات سے بھی رائے لی جاسکتی ہے کہ کیا قوم کو حالات حاضرہ سے آگاہ کرنے کے لئے ان کے اعصاب پر حملہ ہی ضروری ہے؟ وہ بتائیں گے کہ ایسا کرنا قوم کی ذہنی صحت کے لئے کس قدر نقصان دہ ہے۔ بات یہ ہے کہ ہماری قوم کے افراد کی اکثریت مختلف پریشانیوں کا شکار ہے۔ ایک سروے کے مطابق کیا امیر اور کیا غریب ستر فیصد پاکستانی نارمل رویوں کے حامل نہیں رہے اور ان کی اکثرت یہ نہیں جانتی کہ ان کا کون سا فعل ابنارمیلٹی کی ذیل میں آتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے ۔ مرے کو مرے شاہ مراد کے مصداق سیاسی جماعتوں کے انتخابی اشتہارات بھی سلطان راہی کی کسی فلم کا سین لگتے ہیں،چنانچہ تمام متعلقہ اداروں سے میری گزارش ہے کہ وہ ایک مایوس اور غم زدہ قوم کو مزید ذہنی کوفت نہ دیں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ہماری قوم کے ستر فیصد ابنارمل رویوں کے حامل کی تعداد میں مزید اضافہ نہ ہوجائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآؤ ہارون بلور کا بدلہ لیں!: قلم کمان / حامد میر
Next Article اک بازو ئے قاتل ہے کہ خونریز بہت ہے / حسن مجتبٰی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.