ڈیرہ غازی خان:ڈیرہ غازی خان ،ملتان اورگردونواح کے علاقے عید کے دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ خوف وہراس میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان سے 20کلومیٹر جنوب مشرق میں کوہ سلیمان کے سلسلے میں واقع تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 7:22پر آیا۔ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.2 اور زلزلے کی گہرائی صرف 12کلومیٹر تھی۔ریسکیو1122کے مطابق فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم زلزلے کے فوراً بعد ریسکیوحکام کوالرٹ کردیاگیا ۔زلزلے کے جھٹکے ڈیرہ غازی خان کے علاوہ ملتان،بہاولپور،اچ شریف،کوٹ ادو،مظفرگڑھ، جلالپور پیروالہ،جام پور،راجن پور،لیہ او ر گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

