کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لیجے میں نامعلوم مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے 6 مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں قائم ایک موبائل ٹاور پر کام کررہے تھے کہ مسلح شر پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو خاران کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔واقعے کے بعد پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
تازہ خبریں:
- نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
- اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
- ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
- نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
- خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
- عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
- زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
- الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

