اسلام آباد: مقامی گیس میں بڑی کمی، آئل اور گیس فیلڈز کے آپریشنز خطرے میں پڑگئے، مسئلے کے حل کیلئے سوئی گیس فرمز، ای اینڈ پی کمپنیز، PSO، اور PLL کے منیجنگ ڈائر یکٹرز آج ملاقات کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے سے پائپ لائن ڈسٹری بیوشن سسٹم میں گیس پریشر کو منظم کرنے کے لیے مقامی فیلڈز سے قدرتی گیس کے بہاؤ میں 350 ملین کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم سی ایف ڈی) کی بڑے پیمانے پر کمی نے ملک کی تلاش اور پیداوار (ای اینڈ پی) کمپنیوں کو مشتعل کردیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں تیل اور گیس کے کنویں تہ نشین ہوسکتے ہیں اور قدرتی گیس کے پریشر میں کمی کے باعث مذکورہ کنوؤں میں موجود گیس کے موجودہ ذخائر بھی ختم ہوسکتے ہیں اور وقت کے استعمال کے باوجود کنوؤں کی ری چارجنگ، امریکی ڈالر کے حساب سے رقم مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتی۔
وزارت توانائی کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن کے حکام بھی اس پیشرفت پر ناراض ہیں اور انہوں نے ڈی جی پی سی (ڈائریکٹر جنرل پیٹرولیم کنسیشنز) اور ڈی جی گیس (ڈائریکٹر جنرل گیس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج (پیر) کو ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ اور سوئی گیس کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور قدرتی گیس کی کمی کے مسئلے کا حل نکالیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن وہ ادارے ہیں جو لائن پیک پریشر کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دار ہیں لیکن اب تک وہ ایس او پیز (معیاری آپریٹنگ طریقہ کار) کے مطابق اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں جس سے بڑے مقامی گیس فیلڈ سے قدرتی گیس کے بہاؤ میں 350 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کی وجہ سے کچھ آئل اینڈ گیس فیلڈز کے کنوؤں کے آپریشنز کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, نومبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- عمران خان کا رات گئے ہسپتال میں طبی معائنہ: آنکھ میں انجیکشن لگانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، پمز انتظامیہ
- بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
- ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع
- 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور
- کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم
- 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
- زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
- یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم

