Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نواز شریف وطن واپس آ کر پارٹی کی قیادت سنبھالیں : مسلم لیگ ن
اہم خبریں

نواز شریف وطن واپس آ کر پارٹی کی قیادت سنبھالیں : مسلم لیگ ن

ایڈیٹراگست 8, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے نواز شریف سے ملک واپسی اور انتخابی مہم کی قیادت سنبھالنے کی درخواست کی ہے۔
نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے اتوار کو عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا: ’ہاں یہ سچ ہے کہ پارٹی نے نواز شریف سے پاکستان واپس آنے کی درخواست کی ہے۔‘
نواز شریف کو پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے 2018 میں بدعنوانی کے ایک ریفرنس میں قصوروار قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔سزا کے دوران نومبر 2019 میں صحت کی خرابی کی بنیاد پر انہیں عارضی ضمانت پر رہا اور لندن میں علاج کرانے کی اجازت دی گئی تھی اور اس کے بعد سے وہ ملک واپس نہیں آئے ہیں۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ ’اگلے انتخابات ہمارے لیے یہ ثابت کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں کہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں اور ہم عمران خان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں جنہوں نے غیر ملکی سازش کا نام نہاد بیانیہ پیش کیا ہے۔‘
رواں سال اپریل میں اقتدار سے بے دخل ہونے والے سابق وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کی حکومت کے خاتمے کے لیے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی کی تھی۔
محمد زبیر نے اعتراف کیا کہ غیر ملکی سازش کا بیانیہ پاکستان کی متوسط طبقے کی آبادی میں مقبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کسی بھی صورت میں سیاست کا سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ اپنے مخالف کو کبھی کمزور نہ سمجھیں اور ہم چاہتے ہیں کہ بہترین انتخابی ٹیم کی قیادت کی جائے۔‘
عمران خان نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے موجودہ اتحادی حکومت کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات اگلے سال شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی ملک میں عام انتخابات کے شیڈول سے مشروط ہوگی۔
انہوں نے کہا: ’ہم چاہتے ہیں کہ وہ (نواز شریف) واپس آئیں اور پھر انتخابی مہم کی قیادت کریں۔ ملک بھر میں مہم چلانا آسان کام نہیں ہے۔‘
گذشتہ روز یعنی ہفتے کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی مقامی میڈیا کو بتایا تھا کہ پارٹی نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کی قیادت کے لیے پاکستان واپس آئیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا تھا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے آئینی ترمیم لانے پر غور کر رہی ہے جس سے نواز شریف پر پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے لگائی گئی تاحیات پابندی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مقامی نیوز چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا: ’ایک ترمیم لائی جانی چاہیے اور تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کے درمیان تقریباً اتفاق رائے ہے کہ اس کی ایک مخصوص وقت کی حد ہونی چاہیے۔‘
2018 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو الیکشن لڑنے یا عوامی عہدہ رکھنے کے لیے مستقل طور پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے عائد کی گئی تاحیات پابندی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 (1) (f) کے تحت نااہل قرار دیے گئے قانون ساز اپنی زندگی میں دوبارہ عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔نواز شریف کو 2017 میں پاناما پیپرز کے انکشافات سے متعلق اثاثے چھپانے کے الزام میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر اختر شمار کی حالت تشویش ناک : صحت یابی کے لیےدنیا بھر میں دعائیں‌
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : ممنوعہ فنڈنگ اور تحریک انصاف ۔۔چور مچائے شور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.