اسلام آباد : پیپلزپارٹی اور جی یو آئی میں صدارت کے مسئلے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لندن روانہ ہو گئے ۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے نجی ٹی وی پی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ کل رات آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، اس میں کافی ان بن ہوئی ہے۔
آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے صدارت کا عہدہ مانگ لیا ،اور کہا کہ مجھے صدر بننے دیں، اس پر مولانا نے انکار کر دیا، اس کے بعد پیپلز پارٹی کی دو رکنی کمیٹی رات کو مولانا فضل الرحمان کے پاس گئی اور منانے کی کوشش کی، اس میں قیوم سومرو بھی شامل تھے، لیکن مولانا نے انکار کر دیا اور کہا کہ ڈیڑھ مہینہ پہلے میں نے کہا تھا کہ صدر بننا ہے تو میں نے ہی بننا ہے اور الیکشن لڑنا ہے، صدر کے لئے سادہ اکثریت چاہئے ہوتی ہے۔
اس کے بعد فیصلہ ہوا کہ بلاول زرداری فوری طور پر لندن جائیں گے اور نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، اس ملاقات میں وہ نواز شریف سے بات کریں گے کہ صدر کے عہدے کے لئے مسلم لیگ ن انہیں ووٹ دے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات لندن روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اختلافی معاملات پر بات کریں گے۔
شہبازشریف کے وزیر اعظم بننے کے نو دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی لیکن حلف نہیں اُٹھایا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول کو نواز شریف سے براہ راست بات کرنےکا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اوراختلافی معاملات پر بات کریں گے، بلاول بھٹو کا لندن سے واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھانےکا امکان ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزارت خارجہ کے معاملے پر ن لیگ سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، بلاول بھٹو اے این پی،بی این پی اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔اعلامیےکے مطابق بلاول بھٹو اتحادی حکومت کے قیام پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جا رہے ہیں۔
صدارت پر زرداری اور فضل الرحمان میں اختلافات : بلاول ہنگامی طور پر لندن روانہ
ایڈیٹر0 Views

