Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ظہیر عباس بھٹی کا افسانہ : عشق مجازی سے عشق حقیقی تک
افسانے

ظہیر عباس بھٹی کا افسانہ : عشق مجازی سے عشق حقیقی تک

ایڈیٹرنومبر 15, 202123 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ishq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گھر کے باہر آزادی کے نعرے لگ رہے تھے ، یوں لگ رہا تھا کہ جیسے جوشیلے نوجوان اسی لمحے انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کر کے رہیں گے – ایسے میں گھر کے صحن میں لیٹا منصور علی اپنی انگریز محبوبہ کے خیالوں میں کھویا ہوا تھا ، اس لمحے وہ جدو جہد آزادی سے بالکل غافل دکھائی دے رہا تھا ، وہ یہ بات بھی بھلا چکا تھا کہ وہ اپنے خطے کی ایک بڑی سیاسی جماعت کا مرکزی عہدیدار ہے ، شاید مر جانے عشق نے غالب کی طرح منصور علی کو بھی نکما کر دیا تھا –
صحیح کہتے ہیں کہ عشق انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا ، یہی کچھ منصور علی کے ساتھ ہوا ، چار بچوں اور تین بیویوں کی موجودگی بھی انہیں نئے عشق سے باز نہ رکھ سکی – مگر کم بخت گھر کی ذمہ داریوں نے عشق کو پروان نہ چڑھنے دیا ، ہر پل کسی کی یادوں میں گزارنے والا لمحہ لمحہ محبوبہ کے قرب کو ترس رہا تھا – اپنے دل کی کیفیت وہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتے تھے ، آخر وہ جدوجہد آزادی کرنے والی سیاسی جماعت کے کرتا دھرتا تھے ۔
منصور علی عشق مجازی کی منازل طے کرتے اور فراق یار کا صدمہ اٹھائے ہی اس دار فانی سے کوچ کر گئے ، مگر ان کی جماعت کے دیگر سرکردہ رہنماؤں نے آزادی کے جذبے کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیا اور بالآخر ایک الگ ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ۔
کچھ عرصہ پہلے آزادی کی جنگ لڑتے ایک رہنماء کی اولاد میں سے کسی نے دعویٰ کیا کہ انہیں منصور علی خواب میں ملتے ہیں اور اکثر ایک ہی جملہ دہراتے ہیں ۔ مگر تین سال ہو چکے منصور علی کا وہ جملہ اس بڑی شخصیت کے صاحب زادے نے کسی کو نہیں بتایا ۔
لوگوں کی زبانی اس جملے کی شہرت سن کر منصور علی خان کے سگے نواسے صالح محمد کے دل میں بھی جدوجہد آزادی کے ہیرو صداقت علی کے بیٹے سے ملنے کی تمنا بیدار ہوئی اور انہوں نے ولایت حسین کے گھر کا پتہ حاصل کیا ، ایک روز ڈھلتی شام کے وقت صالح محمد نے گھنے پیڑوں میں گھرے اکلوتے گھر کے دیمک زدہ دروازے پر دستک دی ، قریب تھا کہ ان کی دستک کے بوجھ سے دروازہ زمین بوس ہو جاتا ، ایک نحیف سی آواز نے پوچھا ، کون ہے ؟
منصور علی کے نواسے نے ڈرتے ڈرتے اپنا تعارف کروایا ، اور دروازہ کھلنے کا انتظار کرنے لگا ، لاٹھی کے سہارے چلتے بزرگ نے دروازہ کھولتے ہی صالح محمد کو حیرت سے تکتے ہوئے پوچھا ! خیریت تو ہے ؟ اتنے بڑے لیڈر کا نواسا میرے گھر میں ؟ ولایت حسین کی حیرت کو بھانپتے ہوئے صالح محمد گویا ہوئے ، یار لوگوں سے سنا ہے کہ آپ کو میرے نانا جان کی زیارت مسلسل نصیب ہو رہی ہے ، یار لوگ کسی جملے کے بابت اکثر تذکرہ کرتے رہتے ہیں ، سوچا خود حاضر ہو کر آپ سے وہ جملہ سننے کا شرف حاصل کروں ۔
ولایت حسین صالح محمد کے اس تقاضے پر کچھ دیر تو خاموش رہا اور تھوڑی دیر بعد تقریباً کپکپاتے لبوں سے اتنا ہی کہہ پایا ۔ دنیا عشق مجازی کے متلاشیوں کو بھی عشق حقیقی کا دیوتا سمجھتی ہے ، اس کے بعد فضاء دو انسانوں کی ہچکیوں کی آواز کے بوجھ سے ایسے بھر گئی کہ یوں لگا کہ دنیا کا اختتام ہو گیا ہے ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عشق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر حریم طارق کا اختصاریہ : جان بچانے والے کا گریڈ کون سا ہے ؟
Next Article امر جلیل کا کالم:اپنے ہیروز کو اپنوں سے بچائیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عشق کی تشریح آسان نہیں۔۔خاور نعیم ہاشمی

جولائی 21, 2019

محبت آنکھ کا آنسو : آنچل / ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ

نومبر 30, 2017

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.