ملتان :سابق وزیر اعظم اور نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے بہادر جوانوں پر حملے کررہے ہیں ۔ ہم ان کی مذمت کرتے ہیں ۔ کوشش کریں گے کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملکی معاشی حالت کو بدلیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی صبح دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر نماز عیدکی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے میرے الیکشن کے بعد مجھ سے ملاقات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ پارلیمانی لیڈر اور لیڈر آف دی اپوزیشن بنایا جائے اور ہم ان کو بنا بھی دیں گے
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کو ضرور یاد رکھا جائے۔ فلسطینیوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جانی چاہیئں ۔ انہوں نے کہا مجھے مشکل حالات میں بہت بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا عام شہری کو محسوس ہونا چاہیے کہ ریلیف مل رہا ہے۔سیاسی جماعتیں ملکر غریب کو ریلیف دیں ضنمی انتخابات کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم نے پہلے بھی ضمنی الیکشن لڑے ہیں اور ہم اب بھی لڑیں گے ۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

