Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یوم عاشور: امام حسینؓ کی یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا دن، شہدا کی یاد میں ملک بھر میں جلوس و مجالس
اہم خبریں

یوم عاشور: امام حسینؓ کی یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا دن، شہدا کی یاد میں ملک بھر میں جلوس و مجالس

ایڈیٹرجولائی 29, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hussain muharram procession
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نواسہ رسول ﷺ امام حسینؓ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن آج یوم عاشور پر ملک بھر میں جلوس اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں 10محرم الحرام کی نشترپارک میں مجلس کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ مجلس میں شرکت کے لیے شرکاء کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
مجلس کے اختتام کے بعد مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، شبیہہ علم، تابوت اور ذوالجناح کی زیارت ہوگی جس میں ملک بھر سے ماتمی دستے شریک ہوں گے۔
ادھر حیدرآباد،ملتان، فیصل آباد،گوجرانوالہ ،پشاور اور کوئٹہ میں بھی مرکزی جلوس برآمد ہوں گے۔
جلوسوں کے اختتام پر مجالس شام غریباں منعقد ہوں گی، امام عالی مقام، ان کے عزیزوں اور ساتھیوں کی شہادت کے بعد نبیﷺکے گھرانے کی خواتین پر مظالم بیان ہوں گے۔
لاہور میں محرم الحرام کا جلوس:
لاہور کی نثار حویلی سے برآمد جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی جس میں حضرت امام حسینؓ کے بیٹےحضرت علی اکبرکی آخری اذان کاتذکرہ کیا گیا، اس کے علاوہ نبی کریم ﷺ کے گھرانے پرمظالم کے غم میں زنجیروں کاماتم کیا گیا۔
پشاور میں 10 محرم الحرام کا جلوس:
پشاورمیں یوم عاشور پرمختلف امام بارگاہوں سے 12 جلوس برآمد ہوں گے، پہلا جلوس صبح 11 بجے امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی کوچہ جان پیپل منڈی سے برآمد ہوگا۔
جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے 13 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موجود ہیں، جلوسوں کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بند ہے۔
راولپنڈی میں 10 محرم الحرام کا جلوس اور سکیورٹی انتظامات:
راولپنڈی میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس امام بار گاہ عاشق حسین سے نکلے گا، جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
پنڈی میں 6000 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، 1000کے قریب ٹریفک اسٹاف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے گا، شہر میں مرکزی جلوس پر 3000سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
سی پی او کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی،جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان ائیرپورٹ سے فرار ہونے والا قتل کا ملزم پکڑا گیا
Next Article افسر ساجد کی نظم : حسین ؓ آپ کی عظمت کوہم سلام کریں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.