Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیرزادہ کا کالم:حلوہ ہماری ریڈ لائن ہے
لکھاری

یاسر پیرزادہ کا کالم:حلوہ ہماری ریڈ لائن ہے

ایڈیٹرفروری 28, 202421 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
woman lahore blasphamy
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹی وی پر کرکٹ میچ لگا ہے، قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہے، میدان روشنیوں سے جگمگا رہا ہے، کیمرہ مین جب فضا سے لاہور کا منظر دکھاتا ہے تو یوں لگتا ہے جیسے یورپ کا کوئی شہر ہو۔ میں یہ سب دیکھ رہا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ مجھے اِس موضوع پر لکھنا چاہیے کہ ہمارے ملک میں کرکٹ کی رونقیں کیسے بحال ہوئیں۔ آسان سا موضوع ہے اور کرکٹ کے بارے میں تو ویسے ہی میں کافی کچھ جانتا ہوں، اِس موضوع پر لکھنے سے کوئی ناراض بھی نہیں ہو گا اور نہ کوئی سرخ لکیر عبور ہو گی۔
مشہور بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس کل وفات پا گئے، مجھے ان کی آواز بہت پسند تھی، انہوں نے بے شمار غزلیں اور گیت گائے، فلم ’نام‘ کا گانا ”چٹھی آئی ہے“ ان کے ہِٹ گانوں میں سے ایک تھا۔ مجھے پنکج ادھاس کی موت پر لکھنا چاہیے، وہ اسّی اور نوّے کی دہائی کے غزل گو تھے، ہماری جوانی کی یادیں ان گانوں سے جڑی ہیں۔ یہ موضوع بھی قابل قبول ہے، کسی کو ناگوار نہیں گزرے گا، کسی کی دم پر پیر نہیں آئے گا۔
امریکی ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے ایک جوان نے اتوار کو واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی، وہ جوان غزہ پر ہونیوالے مظالم پر احتجاج کر رہا تھا۔ اس مرد رعنا نے یہ کہتے ہوئے خود سوزی کی کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک جرم نہیں ہو سکتا۔ مجھے غزہ کے بارے میں لکھنا چاہیے، یہ موضوع ایسا ہے کہ جس پر دائیں اور بائیں بازو والے سب لوگ خوش ہو جائیں گے۔
میرے محبوب قائد ڈونلڈ ٹرمپ بھی آج کل سرخیوں میں ہیں۔ وہ دوسری مرتبہ امریکہ کا صدر بننے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ ان پر کیپٹل ہل کا مقدمہ چل رہا ہے، ایسے میں کیا وہ صدر بن پائیں گے؟ ان کی قانونی مشکلات کیا ہیں، ان کے مد مقابل جو بائیڈن، نکی ہیلی اور کورنل ویسٹ کا صدر بننے کا کتنا امکان ہے؟ یہ موضوع بھی سہل ہے، اِس کیلئے سارا مواد انٹر نیٹ سے تلاش کرنا ہے اور بس،اِس میں کہیں کوئی ریڈ لائن بھی نہیں ہےاور لکھاری بیٹھے بٹھائے عالمی امور کا ماہر بھی بن جاتا ہے۔
ممکن ہے آپ اعتراض کریں کہ اِن میں سے زیادہ ترموضوعات تو غیر ممالک سے متعلقہ ہیں، مجھے بھی یہ احساس ہوا ہے، اسی لیے میں نے کچھ ملکی موضوعات کے بارے میں بھی سوچ رکھا ہے، مثلاً نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی اخلاقی بے راہ روی، بجلی کے مہنگے بل، پانی کا بحران، رمضان پیکیج، معیشت کی بحالی کے طریقے، وغیرہ وغیرہ۔ جی، کیا فرمایا آپ نے؟ میں لاہور میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں لکھوں؟ معافی چاہتا ہوں، یہ میں نہیں کر سکتا، میں عاصمہ شیرازی اور فرنود عالم کی طرح بہادر نہیں ہوں۔ میں نہیں لکھ سکتا کہ جو عورت عربی خطاطی والا لباس پہن کر اچھرے میں شاپنگ کرنے گئی وہ گستاخی کی مرتکب کیسے ہو گئی؟ میں نہیں لکھ سکتا کہ اس عورت کی آنکھوں میں جھانکتا ہوا خوف دراصل ریاست کی بے بسی کی غمازی کرتا ہے۔ میں نہیں لکھ سکتا کہ اگر بہادر پولیس افسر خاتون وہاں کچھ دیر بعد پہنچتی تو نہ جانے کیا ہو جاتا، ’مشتعل‘ ہجوم اپنا ایمان بچانے کی خاطر اس عورت کو….!!! بے شک اس پولیس افسر کو سلام ہے جس نے اپنا فرض نبھایا مگر یہی اس کی ڈیوٹی بھی تھی، اسی کام کی سرکاری افسر کو تنخواہ ملتی ہے اور اسی لیے گاڑیاں ہٹو بچو کی صدائیں لگاتی ہوئی آگے پیچھے پھرتی ہیں۔ اگر پولیس نے یہ کام بھی نہیں کرنا تو پھر اس نے کرنا کیا ہے!
میں نے اس واقعے کی متعدد ویڈیوز دیکھی ہیں، ایک ویڈیو میں کوئی شخص اس عورت کو درشت لہجے میں کھڑے ہونے کیلئے کہتا ہے او ر وہ بیچاری کھڑی ہو جاتی ہے، پیچھے کہیں سے آواز آتی ہے کہ ”ایہہ ساڈے اسلام دا مذاق اے“۔ ایک نعرہ سر تن سے جدا کرنے کا بھی سنائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں وہ عورت مسلمان نا محرم مردوں کے ہجوم میں سہمی ہوئی بیٹھی نظر آ رہی ہے، سب نے اس پر نظریں گاڑی ہوئی ہیں، کسی کو یہ حکم یاد نہیں کہ جب نا محرم عورت پر نظر پڑے تو آنکھیں نیچی کر لو۔ سب اس کے کپڑوں کو دیکھ رہے ہیں جن پر عربی خطاطی ہوئی ہے اور ایک لفظ حلوہ لکھا نظر آ رہا ہے۔ اور میں نےوہ ویڈیو بھی دیکھی ہے جس میں اس عورت نے برقع پہنا ہوا ہے اور وہ اے ایس پی صاحبہ اور متعدد مولوی صاحبان کی موجودگی میں تجدید ایمان کر رہی ہے اور معافی مانگ رہی ہے کہ غلطی سے ایسا لباس پہن کر آگئی جس پر عربی میں حلوہ لکھا ہوا تھا۔ اسے نہیں پتا تھا کہ اب ہماری ریڈ لائن حلوہ ہے۔ جب سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو ڈنڈے مار مار کر ہلا ک کیا گیا تھا تو اس وقت خاکسار نے لکھا تھا کہ یہ پہلا واقعہ ہے اور نہ آخری۔ اِس کی وجوہات کیا ہیں، اِن واقعات کا تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے، ہم یہاں تک کیسے پہنچے، اِن سوالات کا جواب دیتے دیتے اب ہمارے قلم کی روشنائی خشک ہو چکی ہے۔ جو لباس اس عورت نے پہنا ہوا تھا وہ کویتی کمپنی کا ڈیزائن کردہ تھا، کویت الحمد اللہ ایک مسلمان ملک ہے، وہاں وہ کمپنی اب بھی کام کر رہی ہے اور یہ کپڑے دھڑا دھڑ فروخت کر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کمپنی میں کوئی نہ کوئی پاکستانی، ہندوستانی یا بنگلہ دیشی مسلمان ضرور کام کرتا ہو گا، مگر مجال ہے کہ کسی کے ذہن میں یہ بات آئی ہو جو اچھرہ، لاہور کے مسلمانوں کے ذہن میں آئی اور انہوں نے ایک عورت کو یرغمال بنا کر کہا کہ یہ کپڑے اتارو۔ یہ نہ جانے وہ کون سے مسلمان تھے جو اِسلام کی حفاظت پر مامور تھے۔
اِس واقعے پر ہمارے معاشرے میں جو رد عمل آیا ہے وہ حوصلہ افزا ہے ، ہر شخص نے، چاہے وہ مذہبی ہو یا آزاد خیال، اِس کی نہ صرف شدید مذمت کی ہے بلکہ پولیس کی بروقت مداخلت کو سراہا ہے۔ لیکن یہ کافی نہیں، اس عورت سے ایک ناکردہ جرم کی معافی منگوا کر ایک نئی ریڈ لائن کھینچ دی گئی ہے۔ اب وہ دن دور نہیں جب لفظ حلوہ بولتے وقت حلق سے ح کی روح پرور آواز نہ نکالنے پر ہجوم ’مشتعل‘ ہو جایا کرے گا۔ انتظار فرمائیے۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleموسلا دھار بارش سےگوادر ڈوب گیا، شہری نقل مکانی پر مجبور
Next Article وجاہت مسعودکا کالم:اشتعال کے یرغمالی پناہ مانگتے ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.