Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:یکم جنوری اور پراٹھوں کا ناشتہ
لکھاری

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:یکم جنوری اور پراٹھوں کا ناشتہ

ایڈیٹرجنوری 2, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سال کے پہلے دن کا آغاز میں نے دیسی گھی کا پراٹھا کھا کر کیا ہے، انجام خدا جانے۔ جو بندہ یکم جنوری کو موٹیویٹ نہیں ہو سکتا اس کا سال کے باقی مہینوں میں کیا حال ہو گا یہ اندازہ لگانا چنداں مشکل کام نہیں۔ دل تو میرا چاہ رہا ہے کہ میں رضائی اوڑھوں اور لمبی تان کے سو جاؤں، دو تین گھنٹے بعد اٹھوں، دال چاول کھاؤں اور پھر سو جاؤں۔ رات کو ایک ولیمے میں شرکت کرنی ہے، شادی کے کھانے کا اپنا مخصوص ذائقہ ہوتا ہے، اس سے پرہیز کرنا کفران نعمت ہے، لہذا وہ کھانے کے بعد میں خدا کا شکر بجا لاؤں گا، واپسی پر کسی کیفے میں بیٹھ کر اچھی سی کافی پیوں گا، سگار کے کش لگاؤں گا، رات کو سونے سے پہلے کوئی فلم دیکھوں گا اور بالآخر ڈیڑھ دو بجے پھر سو جاؤں گا۔ اس سارے منصوبے میں مشکل مگر یہ ہے کہ میں نے آپ کو موٹیویٹ کرنا ہے کیونکہ سال کی شروعات ہے اور ایک لکھاری خود چاہے کچھ کرے نہ کرے، دوسروں کو موٹیویٹ ضرور کرتا ہے۔ سو میں بھی کوشش کرتا ہوں۔
سال کا پہلا مشورہ یہ ہے کہ دن میں کم ازکم بارہ گھنٹے سوئیں، اچھی نیند صحت کے لیے بہت ضروری ہے، جب آپ بارہ گھنٹے بعد سو کر اٹھیں گے تو آپ کو لگے گا جیسے آپ دوبارہ زندہ ہوئے ہیں، یہ احساس بے حد اطمینان بخش ہوتا ہے۔ کبھی کبھار لمبی نیند کے بعد دوبارہ سونے کو بھی جی کرتا ہے، اس میں بھی کوئی حرج نہیں، آپ مزید دو چار گھنٹے بھی سو سکتے ہیں، بالآخر بندے نے اپنی قبر میں بھی تو سونا ہی ہے، لہذا دنیا میں ہی اس کی مشق کر لی جائے تو بہتر ہے، ویسے بھی اس دنیا کے میلے تو کبھی ختم نہیں ہوں گے، آپ جاگیں یا سوئیں، جئیں یا مریں، دنیا یونہی اندھا دھند دوڑتی رہے گی، ایسی دنیا کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے بندہ اپنی نیند پوری کرے۔
سولہ سترہ گھنٹے کی نیند کے بعد جب آپ ہشاش بشاش اور چاق و چوبند ہو کر اٹھیں گے تو خود کے بے حد موٹیویٹڈ پائیں گے، یہ وہ لمحہ ہو گا جب آپ خود میں سب کچھ کر گزرنے کی طاقت اور صلاحیت محسوس کریں گے، اس لمحے آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے باقی کا دن کیا کھا کر گزارنا ہے۔ کچھ لوگ بیدار ہوتے ہو فوراً ورزش کرنے لگتے ہیں، یہ نہایت بد ذوقی کی علامت ہے، ورزش کس وقت اور کیسے کرنی چاہیے اس پر ہم بعد میں بات کریں گے، پہلے کچھ بات کھانے کی ہو جائے۔ اس بات پر تو ماہرین غذائیات، طبیب، حکما، ڈاکٹر سب متفق ہیں کہ صبح کا ناشتہ ڈٹ کر کرنا چاہیے۔ آپ جب دوپہر اڑھائی تین بجے سو کر اٹھیں گے تو ظاہر ہے کہ ناشتے کا وقت گزر چکا ہو گا بلکہ بیشتر شرفا تو اس وقت تک دوپہر کا کھانا بھی کھا چکے ہوتے ہیں مگر آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ کے لیے ناشتے کا وہی وقت ہے جب آپ بیدار ہوتے ہیں۔ اس وقت کا بھرپور استعمال کریں اور مقوی ناشتے سے دن کی شروعات کریں۔
پائے، بونگ، نہاری، کلچے، چنے، کھد، یہ تمام چیزیں غذائیت سے لبریز ہوتی ہیں، آپ ان میں سے کسی ایک یا دو کا انتخاب کر کے ناشتے کا آرڈر کر سکتے ہیں، خود کہیں جانے کی ضرورت نہیں، آج کل ان کھانوں کی ’ہوم ڈیلیوری‘ با آسانی ہو جاتی ہے، آپ اپنے لحاف میں لیٹے لیٹے بھی کھد کلچے کھا سکتے ہیں۔ صرف ایک مسئلہ ہے کہ دوپہر کے بعد یہ ناشتے نہیں ملتے، مگر اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ گھر کے کسی ایسے بندے کے سپرد یہ کام کریں جو صبح خیزی کے نام نہاد فوائد سے متاثر ہو کر تڑکے ہی جاگ جاتا ہو، اسے کہیں کہ وہ آپ کے لیے یہ ناشتہ منگوا رکھے۔ کچھ لوگ کلچوں کو نان کے ساتھ کنفیوز کر دیتے ہیں، یہ گناہ صغیرہ کے زمرے میں آتا ہے، یہ لطیف نکتہ سمجھ لیں کہ کلچہ تل والا ہوتا ہے اور قدرے سرخ ہوتا ہے جبکہ نان پر تل نہیں ہوتے اور وہ نسبتاً نرم ہوتا ہے، دونوں کو چائے میں ڈبو کر بھی کھایا جا سکتا ہے، البتہ کلچے کو ڈبونا افضل ہے، نیز کلچے کے ساتھ خالص مکھن لگا کر کھانے کا مزا علیحدہ ہے، تاہم یہ کام سٹارٹر کے طور کر کیا جائے تو زیادہ مناسب ہے۔
لیجیے آپ ایک آئیڈیل دن کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔ اب بے شک خود کو بستر سے باہر نکال لیں، اپنے ہاتھوں اور بازوؤں کو کھولیں، ایک آدھ مرتبہ ٹانگوں سے ہوا میں سائیکل چلائیں، بس ہو گئی ورزش، اس سارے کام میں زیادہ سے زیادہ ایک سے دو منٹ صرف ہونے چاہئیں ورنہ آپ تھکاوٹ کا شکار ہو جائیں اور پھر باقی کے آٹھ گھنٹے کچھ نہیں کر پائیں گے۔ جی ہاں آپ کا ٹارگٹ اب صرف آٹھ گھنٹے گزارنا ہے، ذرا سوچیں کہ ایک شخص جو علی الصبح بیدار ہوا تھا اس نے دن میں سولہ گھنٹے گزارنے ہیں اور آپ نے فقط آٹھ، یہیں سے آپ کے اور اس کے معیار زندگی میں فرق آ جائے گا کیونکہ سولہ کے مقابلے میں آٹھ گھنٹوں کا بلند معیار زندگی برقرار رکھنا پچاس فیصد زیادہ آسان ہے۔ سادہ حساب ہے۔
سال کا چونکہ آغاز ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ نئے سال کی منصوبہ بندی میں تمام دن صرف کریں، خیال رہے کہ یہ دماغی کام ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ساتھ ساتھ کوئی قوت بخش خوراک بھی لیتے رہیں، جو ناشتہ آپ نے کیا تھا وہ ورزش کے بعد ہضم ہو جائے گا لہذا اس کی فکر نہ کریں۔ کامل یکسوئی کے ساتھ نئے سال کا عہد نامہ تشکیل دیں۔ ویسے تو ہر شخص کا عہد نامہ مختلف ہو گا مگر کچھ اہداف بہرحال مشترک ہی ہوتے ہیں جیسے وزن کم کرنا، زیادہ پیسے کمانا، باہر جانا، وغیرہ۔ بعض نادان لوگ یکم جنوری کو کچھ زیادہ ہی موٹیویٹڈ ہوتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ امسال وہ تمام اہداف حاصل کر لیں جو وہ گزشتہ بیس برسوں میں حاصل نہیں کر پائے، ایسے لوگ نہایت نا معقول قسم کا عہد نامہ بناتے ہیں اور پھر اکتیس دسمبر کو روتے ہیں کہ اب کی بار بھی کچھ نہیں کر پائے۔ لہذا آپ کے لیے میرا یہ مشورہ ہے کہ نئے سال کے موقع پر ایسا عہد نامہ بنائیں جس پر عمل کرنا بالکل آسان ہو تاکہ سال کے کسی بھی حصے میں ضمیر ملامت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔
مثلاً اگر آپ کا عہد نامہ یہ ہو کہ امسال آپ نے کچھ بھی نہیں کرنا، ورزش تو کیا چہل قدمی سے بھی پرے بھاگنا ہے، مرغن غذائیں کھانی ہیں، پیسے کمانے کی طرف توجہ نہیں دینی، کسی کتاب کو پڑھنے کی نیت سے ہاتھ نہیں لگانا، گھر میں گھس کر بیٹھے رہنا ہے، کہیں باہر نہیں نکلنا، تو سال کے آخر میں آپ کو احساس ہو گا کہ آپ نے کیا کچھ پا لیا ہے۔ اگر آپ نے ایک کتاب بھی پڑھ لی یا اپنی آمدن میں ایک روپے کا بھی اضافہ کر لیا یا گھر سے نکل کر ریلوے سٹیشن تک ہی چلے گئے تو یہ ایسی کارکردگی ہوگی جس پر آپ بجا طور پر خود کو شاباش دے سکیں گے۔
اب ایک آخری مشورہ۔ ان لوگوں سے بالکل متاثر نہ ہوں جو سردیوں میں صبح چھ بجے اٹھ جاتے ہیں، دو گھنٹے ورزش میں وقت برباد کرتے ہیں یا ناشتے میں آدھے سلائس پر چاندی کے ورق کی طرح مکھن لگا کر کھاتے ہیں اور ساتھ میں بلیک کافی زہر مار کرتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی بالآخر فوت ہی ہوتے ہیں۔ اب جبکہ یہ طے ہے کہ انسان نے مر ہی جانا ہے تو اکتیس دسمبر کو جشن منانے کی بجائے ماتم کرنا چاہیے کہ زندگی کا ایک اور برس کم ہو گیا۔ جگر مراد آبادی سے معذرت کے ساتھ، ’میرا پیغام مایوسی ہے جہاں تک پہنچے۔ ‘
کالم کی دم: مجھے خدشہ ہے کہ کچھ لوگ اس کالم سے بھی موٹیویشن کشید کر لیں گے کہ اگر زندگی کا ایک برس کم ہو نا ہی ہے تو کیوں نہ اس ایک برس میں کچھ پانے کی کوشش کی جائے۔ بقول منیر نیازی : ’ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے‘ ۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمار مسعودکا کالم:لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کاکالم:دو ہزار اکیس اداس ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.