Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مطلب ہے سب اچھا ہے۔۔وسعت اللہ خان
لکھاری

مطلب ہے سب اچھا ہے۔۔وسعت اللہ خان

ایڈیٹراکتوبر 15, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عالمی بینک کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں ہندوستانی معیشت میں ترقی کی شرح گذشتہ تین سالوں میں 7.2 فیصد سے گرتے گرتے اب 6.0 فیصد پر آگئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے جن ممالک کی معیشت اس وقت سب سے زیادہ سست رفتاری کا شکار ہے ان میں برازیل اور ہندوستان سرفہرست ہیں۔
این ایس ایس او نے تازہ ترین لیبر سروے میں کہا ہے کہ اس وقت ہندوستان میں بیروزگاری گذشتہ 45 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
اگرچہ میں ہندوستانی شہری نہیں ہوں لیکن میرا دل ان اعداد و شمار کو قبول نہیں کررہا ہے۔ کیونکہ ورلڈ بینک ہو یا انٹرنیشنل مالی ادارہ یا پھر سٹیٹ بینک آف پاکستان، ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس قدر نیچے چلی گئی ہے کہ اگر رواں مالی سال میں پاکستان دو فیصد کی ترقی کی شرح کو نہیں چھوتا ہے تو گویا اس نے خود کو نیزہ مار لیا ہے۔


روزانہ خبریں آرہی ہیں کہ آٹو انڈسٹری میں پچھلے سال کے مقابلہ میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ صنعتی ترقی کا پہیہ جام ہے اور روپیہ ڈالر کے پیروں سے لٹک رہا ہے۔
لیکن مودی سرکار کی طرح عمران خان حکومت بھی یہ کہہ رہی ہے کہ سب اچھا ہے۔ عوام ان اعدادوشمار کے چکر میں نہ آئے بلکہ یہ دیکھے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال ٹیکس دہندگان کے نام دگنے ہو گئے ہیں۔
مہنگائی نہ دیکھیے بلکہ یہ دیکھیے کہ ہم ٹیکس چوروں کو کس طرح لٹکا رہے ہیں۔ آئندہ سال اور بہتر ہوگا۔ بس گھبرائیں نہیں۔
جس طرح مجھے اپنی حکومت پر یقین ہے کہ میری حکومت بہت سچائی کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے اسی طرح مجھے ہندوستان کے وزیر قانون، مواصلات اور آئی ٹی روی شنکر پرساد پر بھی اعتماد ہے جنھوں نے قومی سروے آفس کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ معیشت اور بے روزگاری کے حوالے سے بی جے پی حکومت کو بدنام کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔ اگر معیشت خراب ہوتی تو پھر بالی وڈ کی تین فلمیں ایک ہی دن میں 120 کروڑ روپے کیسے کما لیتیں؟
جہاں روی شنکر پرساد کھڑے ہیں اگر آپ وہاں سے دیکھتے ہیں تو پھر ان کے الفاظ سولہ آنے ٹھیک ہیں۔
اگر بے روزگاری واقعی اتنا گمبھیر مسئلہ ہوتا تو لوگ سینما دیکھنے کیوں جاتے؟ مئے خانوں پر تالے نہیں لگ جاتے، چھولے-بھٹورے کے ٹھیلے نہ الٹ جاتے، اور لوگ گھروں میں رہنے کے بجائے بسوں میں سفر کیوں کرتے؟
اس کا مطلب ہے سب اچھا ہے۔


مجھے یاد ہے کہ جب پرویز مشرف کے زمانے میں ہندوستان سے ٹماٹر آنا بند ہو گئے تب مشرف صاحب نے کہا کہ کیا غریبوں کا ٹماٹر کھانا بہت ضروری ہے؟ وہ سالن میں دہی نہیں ڈال سکتے؟ اور کون کہتا ہے کہ ہماری معیشت کمزور ہے، اگر ایسا ہوتا تو اتنی موٹرسائیکلیں کیسے بکتیں؟
فرانس کی ملکہ میری اینٹونیٹ نے تو بس اتنا ہی کہا تھا کہ اگر لوگوں کو روٹی نہیں مل رہی ہے تو پھر وہ کیک کیوں نہیں کھاتے ہیں۔ اس کے بعد فرانس پلٹ گیا۔
لیکن ہمارے یہاں تو گویا ہر کرسی پر میری اینٹونیٹ کا بھوت بیٹھا ہے! میرے خیال سے گندگی انسان کے ذہن میں نہیں حکمرانی کی گدی میں ہے۔ اس پر بیٹھتے ہی سب اچھا محسوس ہونے لگتا ہے۔ کیوں؟ اس پر بھی تحقیق ہونی چاہیے۔


اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو بی جے پی اور تحریک انصاف کو اگلی بار اپوزیشن میں بیٹھنے کا موقع دے دیں۔ چند گھنٹوں میں ہی ‘سب اچھا ہے’ اگر ‘سب برا ہے’ میں نہ بدل جائے تو جو چور کی سزا وہ میری سزا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عالمی بینک معیشت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleویسٹ لینڈ اور نیند میں چلنے والا قبیلہ۔۔ وجاہت مسعود
Next Article نئی واسکٹ سے لیکر ڈرائی کلین شدہ شیروانی تک۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا تجزیہ : پلٹے کھاتی ہماری معیشت اور وزیر خزانہ کی محض خوش بیانیاں

جون 11, 2025

مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا

جون 9, 2025

بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہوسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

جون 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.