Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاکستانی میڈیا کا تسلی بخش علاج۔۔وسعت اللہ خان
لکھاری

پاکستانی میڈیا کا تسلی بخش علاج۔۔وسعت اللہ خان

ایڈیٹردسمبر 10, 20185 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچیس جولائی کے عام انتخابات سے پہلے، انتخابات کے روز اور بعد میں جو جو کچھ سننے میں آیا، اس بارے میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعدد مبصرین و سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو بھی میڈیا نے بحثیت مجموعی کھل کے ناقدانہ کوریج دینے سے پرہیز کیا
حالانکہ کوئی پاکستانی اخبار یا نیوز چینل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور نیم عسکری اداروں کی قربانیوں کا ذکر کرتے نہیں تھکتا۔
ہر چینل یا اخبار بھارت، کشمیر اور افغانستان کے بارے میں طے شدہ ریاستی موقف کے ساتھ ہم آواز ہے۔
کسی اردو چینل یا اخبار میں پشتون تحفظ موومنٹ کے اجتماعات یا منظور پشتین کے بیانات کی کوریج نہیں ہوتی کیونکہ حساس ریاستی اداروں کا خیال ہے کہ پی ٹی ایم کی خبری تشہیر وسیع تر قومی مفاد میں نہیں۔ البتہ مذمت کی تشہیر قومی مفاد میں ہے۔
قومی میڈیا لاپتہ افراد کے اہل ِخانہ کے وقتاً فوقتا لگنے والے احتجاجی کیمپوں کی کوریج سے بھی پرہیز کرتا ہے۔ کیونکہ یہ موضوع بھی حساس فہرست میں شامل ہے۔
پچیس جولائی کے عام انتخابات سے پہلے، انتخابات کے روز اور بعد میں جو جو کچھ سننے میں آیا، اس بارے میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعدد مبصرین و سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو بھی میڈیا نے بحثیت مجموعی کھل کے ناقدانہ کوریج دینے سے پرہیز کیا کیونکہ داغ تو اچھے ہوتے ہیں اور یہ کہ جمہوریت کا سفر جیسے کیسے جاری رہنا چاہئیے۔
الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پاک چین تعلقات اور سی پیک کے تناظر میں ریاستی لائن سے الگ نہیں سوچتا، نہ ہی چین کے اندرونی سیاسی و قومیتی معاملات و تضادات پر مغربی میڈیا کی ناقدانہ رپورٹنگ کو تشہیری و تبصراتی گھاس ڈالتا ہے۔
افغانستان اور بنگلہ دیش کو چھوڑ کے دیگر برادر مسلمان ممالک بشمول سعودی عرب کے لیے میڈیا اور ریاست کا بیانیہ کم و بیش یکساں ہے۔
پاکستان کے کسی نجی و سرکاری تعلیمی ادارے یا مدرسے میں کوئی ایسی نصابی کتاب نہیں پڑھائی جاتی جس سے مذاہب کے تقابل، نظریہ پاکستان، تاریخ، بنیادی ریاستی اداروں اور پارلیمنٹ وغیرہ پر تعمیری ناقدانہ مباحث یا سوالات کی حوصلہ افزائی اور اس کے نتیجے میں منطق و علم سازی ہو۔
جن جن ملکی و غیر ملکی این جی اوز کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ براہِ راست یا بلاواسطہ قومی و ریاستی مفادات کے لیے مضرِ صحت ہیں ان سب کا بوریا بستر گول ہو چکا ہے یا پھر نئے کڑے ضابطوں کے تحت کام کرنے کی اجازت ہے۔
سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت کی الحمرا آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کو بظاہر سٹیج ڈراموں کی آڑ میں ہونے والے لچر پن کو روکنے میں ناکامی پر توڑ دیا گیا ہے اور صوبائی وزیرِ اطلاعات نے حکم جاری کیا کہ آئندہ وہ ذاتی طور پر ڈراموں کے سکرپٹ پڑھ کے منظوری دیں گے تاکہ قومی ثقافتی اقدار کا کماحقہ تحفظ ہو سکے۔
اسی الحمرا آرٹس کونسل میں تین ہفتے قبل منعقد ہونے والے فیض میلے میں چند مقررین کو اس خدشے کی بنا پر شرکت سے روک دیا گیا کہ ان کے منہ سے ایسی ویسی بات نہ نکل جائے جس سے نئی نسل گمراہ ہو جائے۔ میڈیا نے اس خبر کو بھی بتنگڑ بنانے سے بوجوہ پرہیز کیا۔
میڈیا نے پچھلے دس برس میں جس طرح زرداری اور نواز شریف حکومت کے لتے لیے اس کے مقابلے میں عمران حکومت کے لیے میڈیا کا رویہ اب تک بحثیتِ مجموعی دوستانہ یا نیم ناقدانہ ہے۔ میڈیا بھی واقف ہے کہ موجودہ حکومت پر پرانے انداز کی کھلی تنقید کا سینک کہاں کہاں پہنچ سکتا ہے اور خود میڈیا کے لیے ایسی خود سری کے کیا کیا امکانی معاشی و ادارتی نتائج نکل سکتے ہیں۔
رہا سوشل میڈیا تو جب سے فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے چند ماہ قبل سائبر سپیس میں سرگرم ریاستی بیانیے کے مخالف صحافیوں اور بلاگرز کے نام لے کر ان کے بیرونی ڈانڈے نقشوں اور گراف بنا کر بے نقاب کر دیے تب سے سائبر محاذ پر بھی سرکار اور ریاستی اقدامات کی مخالف یا ناقدانہ پوسٹوں میں خاصی کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ساتھ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اور محبانِ وطن کی پر ہجوم غدار شناخت ٹرولنگ ایسی پوسٹوں اور ٹویٹس کا تسلی بخش قلع قمع کر رہے ہیں۔
اس سب کے باوجود تین روز قبل میجر جنرل آصف غفور کو تفصیلی میڈیا بریفنگ میں کہنا پڑ گیا کہ میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت میں کسی بھی دیگر ادارے سے زیادہ نوجوانوں کے دل و دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے ۔اگر یہی میڈیا اگلے چھ ماہ اندرونی و بیرونی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو اور ترقی دکھائے تو دیکھیں پاکستان کہاں سے کہاں پہنچتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ مثبت تصویر دکھانے کے لیے پچھلے ایک برس میں جو اعلانیہ و غیر اعلانیہ انتظامات کیے گئے وہ بھی ناکافی لگ رہے ہیں۔
اس کے بعد تو یہی راستہ ہے کہ تمام اخبارات و چینلز کے لیے ایک مرکزی نیوز روم تشکیل دیا جائے اور ایک ہی خبرنامہ اور اخباری صفحات تیار کر کے نشر اور شائع کرنے کا پابند بنا دیا جائے۔
اس مقصد کے لیے برادر شمالی کوریا کے ماہرین بھی منگوائے جا سکتے ہیں جو صحافیوں، اینکروں، مدیروں اور مالکان کو تربیت دیں کہ ریاست اور میڈیا ایک ہی بانسری سے کس طرح یک رنگ و ہم آہنگ بیانئیہ دھنیں کامیابی سے تخلیق کر کے اجتماعی باجا بجا سکتے ہیں۔
(بشکریہ: بی بی سی)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقبروں کے پتھر چرانا چھوڑیئے۔۔قلم کمان / حامد میر
Next Article عمران خان خوف سے باہر نکلیں۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.