Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نام کیوں نہ بدلیں ؟۔۔وسعت اللہ خان
لکھاری

نام کیوں نہ بدلیں ؟۔۔وسعت اللہ خان

ایڈیٹراکتوبر 23, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچھلے ہفتے یہاں سندھ کے دارالحکومت کولاچی میں سرحد پار سے آئی ایک خبر کے مطابق آریا ورت (قدیم بھارت) کے سب سے گنجان صوبے کوسالا (قدیم اتر پردیش ) کی راجدھانی لکھناوتی (لکھنؤ) میں مہامنتری شریمان اجے موہن بشت (یوگی ادتیا ناتھ کا پیدائشی نام ) نے گھوشنا کی کہ آیندہ سے الہ آباد کو پریاگ راج پکارا جائے۔کہا جاتا ہے مہامنتری نے آریا ورت کے راج شالہ اندر پرستھ ( قدیم دہلی )کے راج محل کی پوری حمایت کے بعد الہ آباد کا نام بدلا۔
اسی بات کو میں یوں بھی کہہ سکتا تھا کہ پچھلے ہفتے کراچی میں سرحد پار سے جو خبریں آئیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں وزیرِ اعلی یوگی ادتیا ناتھ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کہا جاتا ہے وزیرِ اعلی نے یہ فیصلہ دلی میں وزیرِ اعظم کے دفتر کو اعتماد میں لے کر کیا۔پر اس طرح سیدھا سیدھا یہ خبر بتانے میں خاک مزہ آتا۔
انیس سو سینتالیس سے اب تک بھارت میں پچیس اور پاکستان میں لگ بھگ دس شہروں کے نام تبدیل ہو چکے ہیں۔ اس عرصے میں کتنی ہندو اور انگریز دور کی عمارات اور شاہراہیں پاکستان میں مشرف بہ اسلام اور بھارت میں کتنے مغل اور انگریز نام شدھی کرن کیے گئے۔ تعداد سیکڑوں میں ہے۔
اب وہ زمانہ تو رہا نہیں کہ نئے شہر بنا کے نئے نام رکھو اور نئی تاریخ بناؤ۔یہ کام تو مغلوں اور پھر انگریزوں کے بعد مانو بند ہی ہو گیا۔اس سے کہیں آسان کام اب یہ رہ گیا ہے کہ کسی بھی پرانے شہر، اسپتال ، یونیورسٹی ، شاہراہ کا نام بدل دو اور یہ فرض کر لو کہ عوام اسے بھی سرکار کا ایک اور سنہری کارنامہ سمجھ کے واہ واہ کر لے گی۔
جیسے پاکستان میں مچھیروں کی بستی کولاچی کے قریب جدید بندرگاہ انگریز کے سندھ پر قبضے کے بعد انیسویں صدی کے وسط میں تعمیر ہوئی ، کولاچی کے آثار پر جدید کراچی چارلس نیپئیر کے دور میں ابھرنا شروع ہوا۔نئی شاہراہیں، نئی چھاؤنی، چرچ، پارسیوں، ہندوؤں،یہودیوں اور مسلمانوں کے طبی، تعلیمی و دیگر فلاحی منصوبے۔ ہر کمیونٹی نے اپنی معروف شخصیات کے نام پر ان منصوبوں کے نام رکھے۔
مگر ہم نے کیا کیا ؟جدید کراچی کے بانی کے نام پر بنی نیپئر روڈ کو شاہراہِ الطاف حسین کر دیا۔رام چندر ٹمپل روڈ بابر اسٹریٹ ہو گئی۔کسی کو کراچی کے ایک مخیر یہودی شہری سالومن ڈیوڈ روڈ کا نام پسند نہ آیا تو اس نے اسے سلیمان داؤد روڈ کی ٹوپی پہنا دی۔کراچی کے مئیر ہر چندر رائے اس شہر میں بجلی لائے۔ان کے نام پر ہرچندر رائے روڈ حسین بھائی بندوق والا صدیق الوہاب روڈ ہوگئی۔اور تو کچھ نہیں ہوا کراچی کی اصل تاریخ اور اس کے بنیادی کردار آنے والی نسلوں کے لیے اوجھل ہو گئے۔مگر لوگوں کی یاداشت کم بخت بہت سخت جان ہے۔ جب میں کراچی میں کسی رکشے والے سے پوچھتا ہوں کہ محمد بن قاسم روڈ چلو گے؟ وہ پوچھتا ہے یہ کہاں ہے صاحب ؟ جب میں سمجھاتا ہوں کہ صدر سے تھوڑا آگے تو وہ خفا ہو جاتا ہے ’’صاب سیدھا سیدھا اردو میں بولو نا کہ برنس روڈ جانا ہے‘‘۔حالانکہ برنس روڈ کا نام محمد بن قاسم روڈ ہوئے بیس برس سے زائد ہوچلے۔
وسطی پنجاب کے ساندل بار میں بارانی علاقے کی نہری نظام سے کایا کلپ کرنے کے دوران انگریزوں نے شمالی ہندوستان کا پہلا جدید شہر یہاں پر سر جیمز براڈ وڈ لائل کے نام پر بہت لاڈ سے بنایا۔لائل پور کے مرکزی گھنٹہ گھر چوک پر آٹھ بازار آن ملتے ہیں۔مگر انیس سو اناسی کے ایک مارشل لائی حکم کے تحت ایک روز اچانک پاکستان کا کاٹن کیپیٹل لائل پور سعودی شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی محبت میں فیصل آباد ہو گیا۔یہ الگ بات کہ شاہ فیصل نے اس شہر میں کبھی قدم بھی نہ رکھا۔مزید خوشی ہوتی کہ اس محبتِ بے پایاں کے جواب میں جدہ کا نام بھی جناح پور ہو جاتا۔بہرحال آج لائل پور فیصل آباد کی صرف ایک ٹاؤن کمیٹی کا نام ہے۔تقسیم سے پہلے نہری انقلاب سے پیدا ہونے والے اس شہر میں ہندو کاروبارئیوں اور سکھ زمینداروں کی ایک بڑی تعداد مقیم تھی۔
مگر کیا نام بدلنے سے نام کھرچ بھی جاتے ہیں ؟ آج بھی وسطی پنجاب کے ساندل بار میں اسی برس پہلے پیدا ہونے والے کوئی سردار جی کہیں ملتے ہیں تو پوچھتے ہیں میرا لیل پور کیسا ہے ؟ میں جب انھیں کہتا ہوں کہ لیل پور ہن فیصل آباد ہوگیا ہے تو سردار جی کہتے ہیں فیصل آباد تہانوں مبارک ساہنوں تے مرن تک لیل پور ہی جچدا ہے۔
اسی طرح بھارت میں مغلوں کا بنایا اورنگ آباد سانبھا جی نگر ہو گیا۔اب میں سراج اورنگ آبادی کو کیا لکھوں ؟ الہ آباد دو دریاؤں کے سنگم پر دورِ اکبری میں پھلا پھولا۔مگر اکبر کی روشن خیالی و دریا دلی اور اس کا ہندوستانی ہونا بھی الہ آباد کو ساڑھے چار سو برس بعد کسی یوگی ادتیا ناتھ کے ہاتھوں پریاگ راج ہونے سے نہ بچا سکا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے گورنر جنرلوں نے کلکتہ کو کتنے ارمانوں سے لندن کے ویسٹ منسٹر ڈسٹرکٹ کی طرز پر تعمیر کیا۔کلکتہ انیس سو بارہ تک برطانوی ہند کا دارالحکومت رہا اور پھر یہ دارالحکومت انگریزوں کی بنائی نئی دلی شفٹ ہوگیا۔اور آج کلکتہ کا کوئی وجود نہیں۔اس کا نام کولکٹہ ہوگیا۔اب مجھے غالب کو ایسے پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ’’کولکٹے کا تو نے ذکر کیا اے ہم نشیں ، اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے‘‘۔
آزادی کے بعد بھارت اور پاکستان میں بس ایک ایک نیا شہر بنا۔چندی گڑھ اور اسلام آباد اور وہ بھی ایک ہی یونانی آرکیٹیکٹ نے ڈیزائن کیا۔مگر اس دوران بیسیوں شہروں کے نام بدل دیے گئے۔
بس دو شہر ایسے ہیں جن کے باسیوں نے نام بدلنے نہیں دیے۔ایک ہے جیکب آباد جسے سر جان جیکب نے اٹھارہ سو چالیس کی دہائی میں بسایا۔ضیا دور میں اس کا نام بھی بدلنے کی کوشش کی مگر مقامی بلدیہ کی مزاحمت کے سبب ایسا نہ ہو سکا۔ جان جیکب کو پیر کادرجہ حاصل ہے۔ اس کی قبر پر شادی کے خواہش مند جوڑے آتے ہیں تاکہ پیر جیکب ان کے والدین کے دل نرم کر دے اور شادی شدہ جوڑے اس لیے آتے ہیں کہ پیر جیکب ان کے دل ایک دوسرے کے لیے نرم رکھے۔دوسرا شہر ایبٹ آباد ہے۔جو پنڈی کے بعد سب سے بڑا عسکری مرکز ہے۔ نام بدلنے کی تجویز ہمیشہ یہاںکے عوام کے لیے نان ایشو رہا ہے۔اگر نام سے زیادہ دھیان کام بدلنے پر دے دیا جائے توکچھ بات بن جائے۔مگر ہمیں بات بنانے سے زیادہ باتیں بنانے سے دلچسپی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرحم دل شہزادہ، بے خبر بادشاہ اور مقتول ہرکارہ۔۔تیشہ نظر / وجاہت مسعود
Next Article پرانا ملتان، ڈولی روٹی اور دال مونگ۔۔خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.