Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فراز اور وہاں آبرو گنوانے جا ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

فراز اور وہاں آبرو گنوانے جا ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرستمبر 24, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو باتیں تو طے ہو گئیں۔ ایک یہ کہ اس بار بھی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور شسما سوراج کے درمیان کانٹے کا گالم گلوچی ملاکھڑا عالمی برادری کو منورنجن اپلپد کروائے گا۔دوسری بات یہ طے ہوئی کہ اگلے برس بھارتی لوک سبھا کے الیکشن سے پہلے بھول جائیں کہ بھارت اور پاکستان میں دو طرفہ بات چیت کا کوئی امکان ہے۔کئی برس پہلے خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر مذاکرات تب منسوخ ہوئے تھے جب بھارت کو اس پر غصہ آ گیا کہ دلی کے پاکستانی سفارتخانے میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو بات چیت سے پہلے چائے کی دعوت کا نیوتا کیوں دیا گیا۔ اس کے بعد اڑی میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے نے پکی مہر لگا دی۔تازہ پاکستانی دعوت نامہ پہلے قبول اور پھر رد کرنے کا سبب بظاہر برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی یاد میں چوبیس جولائی کو جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ بنے۔ حالانکہ جب یہ ٹکٹ جاری ہوئے تب عمران حکومت پیدا بھی نہیں ہوئی تھی۔
ان ٹکٹوں کے اجرا کے کئی روز بعد مودی صاحب نے عمران خان کو وزیرِ اعظم بننے پر مبارک باد بھی دی، نیویارک میں سائڈ لائن پر وزرائے خارجہ ملاقات کی پاکستانی تجویز بھی سوئیکار کر لی۔ پھر اچانک یہ یادگاری ٹکٹ جاری ہونے کے دو ماہ بعد ولن ہو گئے ’ٹھہرو! یہ شادی نہیں ہو سکتی ہا ہا ہا ہا۔‘نئی پاکستانی حکومت نے جی ایچ کیو کو اعتماد میں لیتے ہوئے اب تک تین بار بھارت سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ پہلی بار عمران خان نے وزیر اعظم بننے سے پہلے قوم سے خطاب میں ایک قدم کے جواب میں دو قدم آگے بڑھنے کی پیش کش کی۔ اس پیش کش کو اور پرکشش بنانے کے لیے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے کرتار پور گوردوارے کے لیے یاترا راستہ کھولنے کی بھی تجویز بلند کی گئی۔دوسری بار اعلیٰ بھارتی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے سے عمران حکومت نے یہ نتیجہ اخد کیا کہ بھارت بات چیت کے لیے تیار ہے مگر بھارت نے فوراً تصیح کی کہ فون کال بات چیت کے لیے نہیں بلکہ رسمی خیرسگالی کے طور پر ہوئی تھی۔تیسری بار نیویارک میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ممکنہ ملاقات کو پاکستان نے مذاکرات کی بحالی کے طور پر دیکھا مگر بھارت نے پھر تصحیح کی کہ بھائی ہم صرف آپ کے کہنے پر ملاقات کر رہے ہیں اسے باضابطہ بات چیت کی بحالی نہ سمجھا جائے۔ مگر پاکستانی حکومت شاید یہ پیغام بھی پوری طرح نہ سمجھ پائی۔ لہٰذا بھارت کو پھر کھل کے کہنا پڑا کہ بات چیت کی پیش کش کے پردے میں پاکستان کے ’مذموم عزائم‘ سامنے آ گئے ہیں۔ تیری تو ۔۔۔۔
اس موقع پر میں وہ گھسا پٹا قصہ سنانا نہیں چاہ رہا کہ کمہار جب اپنے خوشحال پڑھے لکھے بیٹے کا رشتہ لے کر نمبردار کے پاس گیا تو نمبردار پے سکتہ طاری ہو گیا۔ کمہار نے حالات کی نزاکت نہ سمجھی اور پھر کہا چوہدری صاحب میں جواب کا منتظر ہوں۔نمبردار نے مشٹنڈوں کو اشارہ کیا اور وہ بچارے کمہار پر پل پڑے۔ کمہار بڑی مشکل سے اٹھا اور کمرے سے باہر نکل کے پھر پلٹا ’تے فیر چوہدری صاحب میں ایس رشتے توں انکار سمجھاں؟‘
کہا تھا کس نے تجھے حالِ دل سنانے جا
فراز اور وہاں آبرو گنوانے جا
اگر یہ درست ہے کہ پاکستان میں خارجہ و علاقائی پالیسی بالخصوص افغانستان و انڈیا سے متعلق حکمتِ عملی کا پتا بھی فوج کی اجازت کے بغیر نہیں ہلتا تو دوسری جانب سے جو لہجہ استعمال ہو رہا ہے اسے سن کر لگتا ہے کہ ہو نہ ہو بھارت کی پاکستان پالیسی اس وقت از قسمِ ٹی وی اینکرز ارنب گوسوامی کی مشاورت سے بن رہی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتکبر او ر گھمنڈ کی آبیاری سے عجز و انکساری تک : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article عمران خان کا مودی کو ٹرمپیانہ ٹویٹ….مگر:نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.