Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اسد درانی، اے ایس دُلت اور جیرا : بات سے بات / وسعت اللہ خان
لکھاری

اسد درانی، اے ایس دُلت اور جیرا : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرمئی 28, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کل (اٹھائیس مئی) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی جی ایچ کیو پنڈی میں بتائیں گے کہ انھوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دُلت کے ساتھ چار پانچ ملاقاتوں میں جو گفتگو کی اس کی کتابی شکل میں اشاعت سے حاضر و ریٹائرڈ فوجیوں پر لاگو ضابطہِ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی کہ نہیں۔ اور یہ کہ اس شائع گفتگو میں ان کی جانب سے کی گئی بہت سی باتیں غیر حقیقی ہیں یا نہیں؟ یہ اطلاع فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ کے آفیشل ٹویٹر پر جاری کی گئی ہے۔اب ایک ٹویٹ میں یہ وضاحت بھی ہونی چاہئیے کہ اگر جنرل درانی نے غیر حقیقی باتیں کی ہیں تو وہ فوجی ضابطہِ اخلاق کی خلاف ورزی کیسے ہو گئی اور اگر یہ باتیں فوجی ضابطہِ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں تو پھر غیر حقیقی کیسے ہو گئیں؟سرحد کے دوسری طرف بھارت میں بھی متعدد حلقوں کی جانب سے یہی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا را کے سابق سربراہ کو آئی ایس آئی کے ایک سابق سربراہ کے ساتھ ایسی حساس گفتگو کرنا چاہئیے تھی جس سے ملکی مفادات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ تاہم انھیں بھارتی وزارتِ دفاع نے اب تک وضاحت کے لیے طلب نہیں کیا۔
ابھی پچھلے برس اکتوبر میں لندن سکول آف اکنامکس میں آئی ایس آئی کے ایک اور سابق سربراہ جنرل احسان الحق نے ’دی سپائی ماسٹرز سپیکس‘ کے عنوان سے ایک مذاکرے میں نہ صرف امرجیت سنگھ دُلت کے ہمراہ حصہ لیا بلکہ دونوں کی جپھی ڈال کے مسکراتی تصویر بھی شائع ہوئی۔ تب کوئی غیر سویلین ٹویٹر ہینڈل حرکت میں نہیں آیا۔جہاں تک مجھے علم ہے کوئی بھی سرکاری افسر یا جنرل ریٹائرمنٹ کے دو برس بعد قومی و سٹرٹیجک امور پر رائے دینے کے لیے آزاد ہے۔لیکن جنرل پرویز مشرف تو اتنے دلیر ہیں کہ انھوں نے حاضر سروس صدر اور چیف ہوتے ہوئے اپنی کتاب ’ان دی لائن آف فائر‘ میں فرمایا کہ ہم نے مطلوب بندے امریکہ کے حوالے کیے اور پیسے بھی لیے۔ اس وقت کس کی جرات تھی کہ پوچھ لیتا ’سرکار ریٹائر ہونے کا تو انتظار کر لیتے۔‘
اور ریٹائر ہونے کے بعد مشرف صاحب نے دھڑلے سے فرمایا کہ اسامہ بن لادن، زواہری، طالبان اور حافظ سعید ہمارے ہیرو تھے اور کشمیر میں ہماری بنائی تنظیمیں مظلوموں کی مدد کر رہی تھیں۔ مگر اب وقت بدل گیا ہے۔ اس بابت جب ایک صحافی نے آئی ایس پی آر کے ترجمان سے پوچھا تو جواب یہ نہیں ملا کہ جنرل صاحب کو حقائق کا مکمل علم نہیں بلکہ یہ ملا کہ یہ جنرل صاحب کے ذاتی خیالات ہیں۔ وہی ان کی وضاحت کر سکتے ہیں۔ فوج کا ان کے خیالات سے کوئی لینا دینا نہیں۔انہی صدر مشرف کے دور میں دو ہزار سات میں جب دفاعی امور کی سویلین محقق عائشہ صدیقہ کی عسکری کمرشل ایمپائر کے موضوع پر کتاب ’ملٹری انک‘ شائع ہوئی تو اسلام آباد میں اوپر سے نیچے تک ہڑاہڑی مچ گئی اور کسی ہوٹل نے انھیں کتاب کی تقریبِ رونمائی منعقد کرنے کی اجازت نہ دی ۔اس کے بعد سے ان کا نام ’خطرناک بری عورتوں‘ کی سلامتی فہرست میں آ گیا اور اب انھیں بیشتر وقت پاکستان سے باہر گذارنا پڑتا ہے۔سابق جی او سی مری، کرگل آپریشن کے وقت آئی ایس آئی کے تجزیاتی ونگ کے ڈی جی، سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، سابق کور کمانڈر لاہور، سابق چیرمین نیب لیفٹٹنٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز نے دو ہزار تیرہ میں اپنی کتاب ’یہ خاموشی کہاں تک‘ میں کہا کہ سوائے چار جنرلوں کے کسی کو کرگل آپریشن کا نہیں پتہ تھا اور یہ آپریشن یوں ناکام ہوا کیونکہ دشمن کے ممکنہ ردِعمل کا درست اندازہ نہیں لگایا گیا ( پینسٹھ میں بھی یہی ہوا تھا)۔بقول جنرل شاہد نائن الیون کے بعد جنرل مشرف نے پہلے تو اعلی فوجی قیادت سے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امریکی کارروائی کی صورت میں سختی سے غیر جانبدار رہے گا۔ اس کے بعد تین فضائی اڈے بالا بالا امریکہ کے حوالے کر کے اعلی فوجی قیادت کو بتایا کہ بھائیو میں نے یہ کام کر دیا ہے۔کیا اس کے بعد ایک کرگل کمیشن یا پرویز مشرف اور شاہد عزیز کی بھی جی ایچ کیو میں طلبی بنتی تھی کہ نہیں؟حمود الرحمان سے لے کر ایبٹ آباد تک قائم تمام ریاستی کمیشنوں کی رپورٹیں تو کسی غیر ذمہ دار سویلین یا نان سویلین کے قلم سے نہیں نکلیں۔ مگر ان رپورٹوں سے بھی اب تک ممنوعہ یا خطرناک کتابوں جیسا سلوک کیوں؟میں نے بھی ’سپائی کرانیکل‘ پڑھی ہے۔ میں اس میں کچھ دلچسپ ذاتی تجربات کے سوا کوئی ایسا نیا راز، بیانیہ یا تجزیہ ڈھونڈتا ہی رہ گیا جو پہلے کسی نے کسی اور رنگ میں نہ کیا ہو۔ ویسے بھی بھارت اور پاکستان کے بنیادی مسائل کی طرح بنیادی راگ بھی سات ہی ہیں۔ بھلے موسیقار اے ایس دُلت اور اسد درانی ہی کیوں نہ ہوں۔
ارے ہاں! اگر را اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہوں کو بھی پورے حقائق کا نہیں پتہ اور ان کی ایک بات یا تجویز بھی پالیسی سازوں کے لیے قابلِ غور نہیں تو پھر ان میں اور میری گلی کے جیرے دودھ فروش کی گپ میں آخر کیا فرق ہے؟
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآرم سٹرانگ کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سائنس دان کی کبیروالا میں گم نام موت
Next Article سیکورٹی رسک؟:قلم کمان/ حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.