Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » الیکشن 2018: الیکشن ٹربیونلز میں 150عذرداریاں کم دائر ہوئیں ۔۔ وسیم ناصر
تجزیے

الیکشن 2018: الیکشن ٹربیونلز میں 150عذرداریاں کم دائر ہوئیں ۔۔ وسیم ناصر

ایڈیٹردسمبر 22, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
waseem nasir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آئین کے آرٹیکل 218 کی شق نمبر ایک کے تحت الیکشن کمیشن کو کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے جس کا کام مجلس شوری کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینٹ کے الیکشن کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلیوں اور لوکل باڈیز الیکشن کرانا ہوتا ہے الیکشن کمیشن چیف کمشنر اور چار ممبر پر مشتمل ہوتا ہے چاروں صوبوں میں سے ایک ایک ممبر لیا جاتا جو ریٹائرڈ جج ، سنئیر بیوروکریٹ ہو سکتا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے کسی بھی ممبر کی حد عمر 65 سال تک ہوتی ہے
الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق قومی اسمبلی ، سینٹ ، صوبائی اسمبلیوں اور لوکل باڈیز کے آزادانہ ، شفاف ، غیر جانبدار انتخابات الیکشن کو یقینی بنائے تاکہ کوئی بھی ان الیکشن کی شفافیت پر انگلی نا اٹھا سکے ، لیکن اگر عام انتخابات میں ہارنے والے امیدوار جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کریں تو الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ وہ الیکشن ٹربیونل کا قیام عمل میں لائے
الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 219 کے تحت انتخابی عذرداریوں پر الیکشن ٹربیونلز کا قیام عمل میں لانے کا پابند ہے ، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت امیدواروں کو عام انتخابات کے 45 روز کے اندر جیتنے والے امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کیئے جانے کا وقت دیا جاتا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونلز کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن تنازعات کی سماعت کے لیئے 120 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے ، الیکشن ٹربیونلز کو ان 120 دن کے دوران ہی انتخابی عذرداریوں اور تنازعات کی سماعت کرنی اور فیصلہ دینا ہوتا ہے ،
2018 کے عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 20 الیکشن ٹربیونلز بنائے گئے ہیں ، جن کے سربراہ چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس کے حاضر سروس ججز کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پہلی بار الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں پہلی بار ایک خاتون جج کو الیکشن ٹربیونل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے پنجاب میں 8 ، خیبر پختونکواہکے لیئے 5 ، سندھ کے لیئے چار اور بلوچستان کے لیئے 3 ٹربیونلز قائم کیئے گئے گذشتہ عام انتخابات کی نسبت 2018 میں انتخابی عذرداریوں کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس سال ہو نے والے عام انتخابات میں کل 329 عذرداریاں دائر کی گئیں۔ 329 انتخابی عذردرایوں میں سے 270 کو سماعت کے لئے منظور، 59 کو مسترد کر دیا گیا پنجاب سے 177 الیکشن پیٹشن ٹریبونل میں دائر کی گئیں ۔ پنجاب میں 118 الیکشن سے متعلق درخواستوں کو منظور، 59 کو مسترد کیا گیا سندھ میں 74 انتخابی عذرداریاں دائر کی گئیں ۔ خیبر پختونخواہ میں 26 الیکشن پیٹشن دائر کی گئیں ہیں ۔ بلوچستان میں 52 انتخابی عذرداریاں ٹریبونل میں دائر کی گئیں
الیکشن ٹربیونلز میں دائر کی گئی چند بے انتخابی عذداریوں کے کیسز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف بھی الیکشن ٹربیونل میں میانوالی کے حلقے سے کیس زیر سماعت ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کے خلاف عثمان ڈار ، علیم خان ، شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے سلمان نعیم جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف بھی انتخابی عذداریوں کا کیس زیر سماعت ہے ،واضح رہے کہ عام انتحابات 2013 میں 450 سے زائد انتخابی عذر داریاں دائر کی گئیں تھی گذشتہ انتخابات کی نسبت 2018 میں 150 کم انتخابی عذداریاں دائر ہوئیں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان : 50روپے کا نیاسکہ متعارف کروادیا گیا
Next Article الزامات اور انتقام کی بنیاد پر مدینہ جیسی ریاست کھڑی نہیں ہوگی!۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.