Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’’اڈیالہ جیل‘‘ کے قیدی کی صدا : مظہر عباس کا تجزیہ
تازہ ترین

’’اڈیالہ جیل‘‘ کے قیدی کی صدا : مظہر عباس کا تجزیہ

ایڈیٹراگست 15, 202424 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan adyala jail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بانی تحریک انصاف عمران خان فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں وہ مکمل طور پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کی پارٹی کو اگر ریلیف مل سکتا ہے تو صرف وہیں سے۔ وہ 9مئی کا دفاع بھی اپنے انداز میں کرتے ہیں کبھی یہ کہا کرتے تھے کہ انہوں نے تو ’’پرامن‘‘ احتجاج کی کال دی تھی۔ دوئم، GHQکے سامنے احتجاج کا بھی وہ دفاع کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کا اختلاف شخصیات سے رہا ہے ادارے سے نہیں کیونکہ وہ فوج کی بہت عزت کرتے ہیں۔ عین ممکن ہے یہی بیان یا اس سے کچھ زیادہ وہ عدالت میں کہیں اگر ان پر مقدمہ چلتا ہے۔
بظاہر وہ فوج سے بات چیت براہ راست کرنا چاہتے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں، خاص طور پر مسلم لیگ (ن) اور پی پی یہاں تک کے ایم کیو ایم (پاکستان) کے ساتھ وہ خود تو بات نہیں کرنا چاہتے تاہم انہوں نے یہ ٹاسک اپنے کل کے مخالف اور آج کے اتحادی پشتون ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سونپ دیا ہے۔ عمران یہ سمجھ رہے ہیں کہ اگر فوج سے انکی بات چیت شروع ہوتی ہے تو انہیں پھر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی ضرورت نہیں رہے گی۔
دراصل ’اڈیالہ جیل‘ میں سال مکمل کرنے والے قیدی نمبر 804، اپنے تئیں اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اس وقت ملک میں دو ہی ’’سیاسی قوتیں‘‘ ہیں پی ٹی آئی اور فوج ،ایسے میں اچکزئی صاحب کی کامیابی کے امکانات بہت معدوم ہیں اور نظر نہیں آ رہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اس رویے کے بعد ’’مشن اچکزئی‘‘ کامیاب ہو سکتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ فوج کیا چاہتی ہے ،اب تک ان کے اور عمران کے درمیان صرف 9مئی ہی نہیں ہے بلکہ ’’اعتماد سازی‘‘ کا بھی شدید فقدان ہے اور انہوں نے چند ماہ پہلے بھی اور حال ہی میں بھی یہ بات واضح کردہ تھی کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور سیاست دان اپنے معاملات آپس میں بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ یہ بڑا واضح موقف چند ماہ پہلے سامنے آیا جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں دو ٹوک انداز میں کہا کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔
اڈیالہ جیل سے مسلسل فوج سے مذاکرات کی بات سے حکومتی حلقوں میں بھی خاصی بے چینی پائی جاتی ہے کہ یہ اچانک بانی پی ٹی آئی صرف اور صرف فوج سے بات کرنےپر کیوں تیار ہیں۔ موجودہ حکومت کی ساکھ جو 8فروری کے بعد ہی سوالیہ نشان رہی ہے خاص طور پر مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم شہباز شریف مسلسل پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9مئی کے حوالے سے خاص طور پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
’سانپ،سیڑھی‘ کے اس کھیل میں آخری فتح کس کی ہو گی کہنا مشکل ہے تاہم پی ٹی آئی کی ساری نظریں اور امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں۔ کوئی اکتوبر میں کسی خوش خبری کا منتظر ہے اور کوئی دسمبر میں ’تبدیلی‘ آتی دیکھ رہا ہے۔ اس ملک کا المیہ ہی یہ رہا ہے کہ جدوجہد یا تو اقتدار میں آنے کے لئے یا پھر اقتدار بچانے کے لئے ہے، کوئی 2025میں نئے انتخابات دیکھ رہا ہے تو کوئی عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم۔ موجودہ چیف جسٹس آئندہ ماہ غالباً 16ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور جسٹس منصور علی شاہ بحیثیت چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مخصوص نشستوں کے اکثریتی فیصلے کے خلاف اپیل کب سنی جائے گی۔ ابھی تو صرف دو ججوں کا اختلافی نوٹ آیا ہے انتظار ہے مزید ججوں کے فیصلے کا کیونکہ بہرحال اپیل پر فیصلہ ہی سیاست کو ایک نیا رخ دے سکتا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پی ٹی آئی کا اختلاف اپنی جگہ مگر وہ ایک بہتر روایت چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اپنے یعنی چیف جسٹس کے از خود نوٹس کو سرنڈر کرنا اور مخصوص نشستوں کے معاملے کو بھی فل کورٹ کا سننا اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نےجسٹس بندیال کی عدلیہ کی طرح صرف مخصوص بینچ والا معاملہ نہیں ہونے دیا۔
’’ایک ملین ڈالر‘‘ سوال یہ ہے کہ اگر 9مئی پر غیر مشروط معافی نہیں مانگی جاتی اور عمران پر مقدمہ چلتا ہے تو معاملات کہا ںتک جائیں گے۔ اڈیالہ جیل سے صدا ہے کہ ’مذاکرات‘ شروع کئے جائیں دوسری طرف خاموشی ہے۔ جہاں تک میری معلومات ہیں اب تک کوئی مثبت پیغام نہیں آیا اور پیغام نہ آنے سے فوج کے خلاف سوشل میڈیا ایکٹو ہو جانےکا امکان ہے۔اس ملک کی سیاست’شطرنج کے کھیل‘ کی طرح ہے۔ چیس بورڈ سجا ہوا ہے، بادشاہ، وزیر اور مہرے آمنے سامنے ہیں۔ عمران خان اس پوری صورتحال میں اپنے لئے ریلیف نئے انتخابات کی صورت میں چاہتے ہیں جواب ’ناں‘ میں آنے کی صورت میں وہ غصہ میں بھی نظر آتےہیں۔
آج بھی بادشاہ اک ہی ہے باقی سب وزیر یا مہرے۔ اب اگر اڈیالہ میں رہنے والا خان بھی اور حکمراں اتحاد بھی ’بادشاہ‘ ایک ہی کو سمجھتے ہیں تو پھر ’بادشاہت‘ تو اسی کی ہوئی ،باقی آپ کی مرضی ہے اسے جمہوریت کہیں یا کچھ اور ……

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اڈیالہ جیل عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا گیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : یوم آزادی ۔۔ جبر سے قومی اتحاد حاصل کرنے کے ہتھکنڈے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم

اگست 21, 2026

حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس

اگست 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.