بغداد : بغداد میں الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد عمارت سے دھواں اٹھتا دکھائی دےد رہا ہے۔
تاہم روئٹرز نے اس حملے میں ہونے والے کسی نقصان کے متعلق اطلاع نہیں دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں سفاتخانے کے کمپاؤنڈ میں بنے ہوئے ہیلی پیڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب ایک سینئر عراقی سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف کو بتایا ہے کہ سنیچر کی صبح بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون سے حملے کیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے ایک صحافی نے سفارتخانے کے احاطے سے سیاہ دھواں بھی اٹھتے دیکھا ہے۔
سکیورٹی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ایک ڈرون حملے میں سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘ ایک اور سکیورٹی ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

