Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ٹاپ 10 وزارتوں میں مراد سعید پہلے ،شیخ رشید نویں نمبر پر فواد چوہدری رینکنگ میں نہ آ سکے
اہم خبریں

ٹاپ 10 وزارتوں میں مراد سعید پہلے ،شیخ رشید نویں نمبر پر فواد چوہدری رینکنگ میں نہ آ سکے

ایڈیٹرفروری 10, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
murad saeed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : ’سزا اور جزا کے بغیر کوئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا، میں وفاقی وزیر مراد سعید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اُن کی وزارت کارکردگی میں پہلے نمبر پر رہی۔ سب سے نوجوان وزیر اور سب سے بہتر پرفارمنس۔‘
یہ الفاظ وزیراعظم عمران خان کہ ہیں جو انھوں نے دس بہترین وفاقی وزارتوں کی رینکنگ کی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران ادا کیے۔وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مراد سعید کی کارکردگی پر تبصرے کرنے والوں کا جیسے تانتا بندھ گیا ہو۔ مگر پہلے ایک نظر دوڑاتے ہیں کہ دس وزارتوں پر جنھیں وزیراعظم سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ موصول ہوا ہے۔
ان دس وزارتوں میں وزارت مواصلات پہلے نمبر پر، اسد عمر کی وزارت پلاننگ کا دوسرا نمبر، یہ ریکنگ جاری کرنے والے شہزاد ارباب کی غربت کے خاتمے کی وزارت نے تیسرا، شفقت محمود کی وزارت تعلیم نے چوتھا، شیریں مزاری کی وزارت برائے انسانی حقوق نے پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر وزارت صنعت و پیداوار، نیشنل سکیورٹی ڈویژن اور کامرس اور تجارت کی وزارتیں ہیں۔شیخ رشید کی وزارت داخلہ نے نواں جبکہ نیشنل فوڈ سکیورٹی کی وزارت نے دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔
اگرچہ وزیر اعظم عمران خان نے اس رینکنگ کو میعاری قرار دیا ہے مگر پھر بھی سوشل میڈیا پر ان وزارتوں کی کارکردگی کی علیحدہ سے بھی خبر لی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین یہ سوالات پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ اسناد کن بنیادوں پر دی گئی ہیں، ان کی رپورٹ بھی شیئر کی جائے۔
عمران نامی ایک صارف نے وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو آڑے ہاتھوں لیا۔انھوں نے لکھا کہ ’کیا ہم وزیرِ اعظم کے دفتر میں کارکردگی سے متعلق جمع کروائی گئی رپورٹ پڑھ سکتے ہیں۔ میں انسانی حقوق اور داخلہ سے متعلق رپورٹ پڑھنا چاہوں گا، کیونکہ یہ نتائج ہضم کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ان کی کارکردگی بظاہر بُری ہے۔‘
مکمل درجہ بندی دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ وزارتِ خزانہ کا درجہ 17واں، اکنامک افیئرز ڈویژن کا آخری یعنی 23 واں اور وزارتِ ریلوے جو کچھ عرصہ قبل تک موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید کے پاس تھی، اس کا نمبر 19واں ہے۔
انیل اقبال نامی صارف نے رینکنگ سے متعلق ایک اہم نقطہ اٹھایا۔ انھوں نے لکھا کہ ’جس ملک میں فنانس اتنی ہی اہم ہے جتنی قومی سالمیت، وہاں وزارتِ خزانہ اور اکنامک ڈویژن کا رینک سب سے بُرا ہے۔ ریلوے کو بھی دیکھ لیں، یہ مکمل طور پر قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے۔‘
یہاں یہ بات بتانا بھی اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مختلف وزارتوں میں وزرا کو کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیونکہ پہلی دس پوزیشنوں پر آنے والی وزارتوں میں ہی اسناد تقسیم کی گئیں اس لیے جو وزارتیں یہ اسناد لینے میں ناکام رہیں، ان کے وزرا نے اگلی مرتبہ اچھی کاکردگی کی بات کی جن میں فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کابینہ کی دس وزارتوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ اگلی دفعہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔
صارفین کی بڑی تعداد نے مراد سعید کی کارکردگی کو ہی موضوعِ بحث بنایا تاہم کچھ صارفین کی جانب سے وزارتِ ایوی ایشن کو تیسرا نمبر دینے پر سوالات اٹھائے گا۔
صارف محمد بلال نے بھی شکایت کی کہ مراد سعید کے دور میں گذشتہ تین برس میں ٹول ٹیکسز دگنا ہو گیا ہے اور اس پر پھر انھیں تعریفی سند بھی تھما دی گئی۔
ایک صارف زین رضا کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہترین طریقہ ہے کہ آپ وزارتوں کی کارکردگی کو پہلے سے متعین کردہ اہداف کے ذریعے پرکھیں، اور پھر اس سے مراعات اور انعام کو جوڑ دیا جائے۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایوی ایشن کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے حالانکہ ہوا بازی کے وزیر نے یورپ میں ایئرلائن پر پابندی لگوا دی تھی اور پاکستانی پائلٹس کے لیے پوری دنیا میں بحران پیدا کر دیا تھا۔‘
تاہم امتیاز احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’تاریخ میں پہلی بار جہموری اقدام، حکومتی کارکردگی کا عوام کے سامنے لانا سہی معنوں میں جہموریت کا حسن ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مراد سعید ٹاپ ٹین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعالم آن لائن نے لودھراں کی دانیا شاہ سے تیسری شادی کر لی
Next Article سیدمجاہد علی کا تجزیہ : عمران خان کے ٹاپ ٹین وزیر ۔۔ یہ کابینہ ہے یا کسی پرائمری سکول کی کلاس؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی کتاب شائع ہو گئی

مارچ 6, 2026

روپوش مراد سعید کا وزیراعلیٰ کے پی سمیت دیگر قیادت سے رابطوں کا انکشاف

ستمبر 2, 2024

آزادی مارچ؛ عمران خان اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی رہنما دو مقدمات میں بری

جون 3, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.