پشاور : پی ٹی آئی کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی کتاب “دزد نیم شب کا رقیب” شائع ہو گئی ہے۔ یہ تصنیف حالیہ قومی اور سیاسی تاریخ کے اہم اور حساس واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔مرزا شہزاد اکبر بیگ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس کتاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اصل حقیقت، مبینہ رجیم چینج آپریشن، خیبر پختونخوا میں کھیلی جانے والی ڈبل گیم، اور ارشد شریف کے خلاف سازش جیسے درجنوں موضوعات کو تفصیل اور استدلال کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کتاب کا عنوان دراصل احمد فراز کی مشہور نظم “محاصرہ” کے مصرعے “دزدِ نیم شب کے رفیق” سے ماخوذ ہے۔ مراد سعید نے یہاں “رفیق” کی جگہ “رقیب” کا لفظ استعمال کیا ہے، جو بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات میں ایک معنی خیز اور علامتی تبدیلی محسوس ہوتی ہے۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

