کراچی: سری لنکا کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے قومی کرکٹ ٹیم ہفتہ کی شب دبئی کے راستے کولمبو روآنہ ہوگئی،ویزہ نہ ملنے کے سبب بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
آئی سی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کی پہلی آزمائش میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچنے والی قومی ٹیم سیریز سے قبل 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24سے 28جولائی تک شیڈول ہے۔
دورہ سری لنکا میں مقامی مشکل کنڈیشنز کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم ( کپتان )، محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ،نعمان علی، سلمان علی آغا،سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود پر مشتمل ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی زیر نگرانی اسپورٹنگ اسٹاف میں گرانٹ بریڈ برن ہیڈکوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ،مورنے مورکل بولنگ کوچ،آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسٹنٹ کوچ، ڈریک سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکون فزیو تھراپسٹ ،طلحہ اعجاز انالسٹ، ملنگ علی مساجر، لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعجاز انوری سیکوریٹی منیجر اور ریحان الحق ٹیم منیجر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک 57 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 21 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، 17 مقابلوں میں سری لنکا کو کامیابی ملی جبکہ 19 میچز ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوئے۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

