Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آنندی ، طوائفیں اور نام نہاد اشرافیہ ۔۔ تہمینہ بشیر
اختصاریئے

آنندی ، طوائفیں اور نام نہاد اشرافیہ ۔۔ تہمینہ بشیر

ایڈیٹرجولائی 12, 2020338 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے غلام عباس کا افسانہ ” آنندی “ کئی بار پڑھا اور اس افسانے کو جتنی بار پڑھا میرے ذہن میں کئی سوالات آئے اور ان سوالوں کا تانتا بندھا رہا افسانے میں غلام عباس نے کوئی کردار نہیں دکھایا بس ایک اجلاس کی روداد بیان کی بلدیہ کا اجلاس ہے اور اس اجلاس میں بڑے بڑے افسر اور معززین شامل ہیں اور جس مسئلے پر بات ہو رہی ہے وہ یہ ہے کہ یہ زنان بازاری ( طوائفوں کا اڈہ ) شہر کے وسط میں کیوں واقع ہے ؟
انہیں یہاں بیٹھنے کی اجازت کس نے دی…؟ ان طوائفوں کی موجودگی ہمارے لیے باعث شرم ہے کسی کا کہنا تھا کہ ان کے چال چلن اور عریاں لباس کو دیکھ کر ہمارے لڑکے بگڑ رہے ہیں اور کچھ معززین کو لگتا کہ ان کا فیشن دیکھ کر ان کی عورتیں بھی ایسے لباس کی فرمائشیں کرنے لگی ہیں اتنے میں ایک طرف سے صدا بلند ہوئی جو بھی سیاح یہاں آتے اور اس زنان بازاری کے متعلق دریافت کرتے ہیں تو ان پر گھڑوں پانی پڑ جاتا ہے اس لیے اس زنان بازاری کو یہاں سے کہیں دور نکال دیا جائے اس لیے وہ زنان بازاری وہاں سے دور کہیں منتقل ہوگیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہاں اور لوگ آنا شروع ہوئے اور کچھ عرصہ بعد وہ جگہ پھر سے ایک شہر بن گئی اور یوں آج پھر بلدیہ کا اجلاس ہو رہا ہے اور پھر وہی زنان بازاری کا مسئلہ درپیش ہے۔
غلام عباس نے اپنا یہ افسانہ بیسویں صدی میں لکھا اور اس افسانے کو اگر ہم آج بھی پڑھیں تو یوں لگتا ہے یہ ہمارے لوگوں کی کہانی ہے اس کہانی میں بھی وہی معززین اور اشرافیہ کسی کی قسمت اور کردار کا فیصلہ کر رہے تھے جو نام نہاد اشرافیہ آج بھی موجود ہیں جن کو ان طوائفوں کے ہونے سے اپنے عزت کی پامالی کا خدشہ تھا اور آج بھی ہے مگر اندرون خانہ یہ شریف لوگ راتیں انہی طوائفوں کے کوٹھوں پر گزارتے ہیں رات کے اندھیرے میں رقص و سرور کی محفلوں میں تمام دنیا سے بے خبر ، نشے میں چور یہ لوگ تب یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ دن کی روشنی میں اس زنان بازاری کا ہونا ان عزت دار لوگوں کے لیے باعث شرم ہے اور اس طرح یہ نام نہاد عزت دار لوگ جو دن کی روشنی میں ان طوائفوں کو تباہی کا سبب قرار دیتے ہیں رات کے اندھیرے میں یہی معززین انہی طوائفوں کے پہلو میں نشے میں دھت رال ٹپکاتےنظر آتے ہیں جن کا وجود انہیں اپنے شہر میں ایک لمحے کے لیے برداشت نہیں ہوتا انہی طوائفوں کے مہکتےوجود کو یہ اشرافیہ راتوں کو اوڑھ لیتے ہیں کیسا دوغلہ رویہ ہے ان طوائفوں اور ایسے لوگوں میں کیا فرق ہے؟؟
فرق صرف یہی ہے کہ وہ سر عام دھندہ کرتی ہیں مگر یہ نام نہاد امیر زادے بدنامی کے ڈر سے رات کی تاریکی میں منہ چھپاتے ہیں اور دن کا اجالا ہوتے ہی عزت کا شملہ اوڑھ کر پگڑی اور ناک دونوں اونچی کر کے گردن اکڑا کر فیصلہ سناتے ہیں کہ زنان بازاری کو شہر بدر کر دیا جائے کیونکہ ان کا وجود انسانیت ، شرافت اور تہذیب کے دامن پر بد نما داغ ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افسانہ نگار غلام عباس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : اس تاریخ سے کب جان چھوٹے گی ؟
Next Article رُسوائی۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کا مضمون : علی تنہا کی افسانہ نگاری پر ایک نظر

دسمبر 28, 2024

نام ور ناول نگار ، افسانہ نگار اور دانش ور ابدال بیلا انتقال کر گئے

دسمبر 23, 2024

پروفیسر ناصر عباس نیر کا افسانہ ’گم نام خط‘۔۔لکھنؤ سے ڈاکٹر سید سبط حسن نقوی کا تجزیہ

مئی 19, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.