Browsing: ٹی وی ڈرامہ

مذہب کی تعبیر ہر عہد میں بدلی ہے۔ جو لوگ آج ہمیں راسخ العقیدہ نظر آتے ہیں، اپنے زمانے میں وہ بدعتی کہلائے تھے۔ امام غزالی پر فلسفے کی آمیزش کا الزام لگا، ابنِ عربی پر کفر کے فتوے لگے، مغل دربار کی خطاطی اور مصوری کو مولوی نے کبھی جائز نہ کہا مگر آج وہی مصوری اسلامی آرٹ کے عجائب گھروں کی زینت ہے۔