Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم:پاکستانی ٹیم دوسری شام تک دفاعی خول میں جاتی سی نظر آئی
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم:پاکستانی ٹیم دوسری شام تک دفاعی خول میں جاتی سی نظر آئی

ایڈیٹردسمبر 28, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abrar-ahmad bowler
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز کی اوپننگ کسی عقدے سے کم نہیں ہوتی۔ فاسٹ بولر آف سٹمپ چینل کے باہر للچانے والی لینتھ سے حملہ آور ہو کر پے در پے باہری کنارے کو ہدف بناتے ہیں اور ڈرائیونگ لینتھ پر بلے باز کی ثابت قدمی کو امتحان میں مبتلا کیے رکھتے ہیں۔
مگر پہلی صبح کراچی کی پچ ٹیسٹ کرکٹ کی روایات کے یکسر الٹ چال چل رہی تھی اور پیسرز کے بجائے سپنرز کو پہلے گھنٹے میں چار ڈگری کا ٹرن مل رہا تھا۔ یہ اس قدر غیر معمولی ٹرن تھا جو پانچویں دن کی پچ پر بھی خال خال ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
اسی سپن اور ٹرن سے دامن بچانے کو پاکستانی اوپنرز نے قدموں کا استعمال کرنا ضروری سمجھا۔ ایسی بے محابا سپن سے نمٹنے کے عموماً دو ہی طریقے ہوا کرتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ بلے باز کریز میں مزید پسپا ہو کر ایسا سٹانس اپنا لے جہاں اسے قدرے زیادہ وقت میسر آ جائے اور وہ سپن کو بھانپنے کے قابل ہو جائے۔
دوسرا اور عام طریق یہ ہوتا ہے کہ بلے باز کریز سے باہر نکلے اور قدموں کے استعمال سے گیند کی پچ تک رسائی حاصل کر کے سپن اور ٹرن کو سرے سے ہی منہا کر ڈالے۔ یہی طریق کراچی ٹیسٹ کی پہلی صبح پاکستانی اوپنرز نے اختیار کیا۔
عہد ساز بلے باز برائن چارلس لارا نے کہا تھا کہ اگر سپن کے خلاف آپ کریز میں پیچھے نہیں ہٹ سکتے تو آگے بھی مت بڑھیں۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر مگر قدم بڑھاتا چلا گیا اور قدم قدم خسارہ سمیٹتا چلا گیا۔ میچ کے پہلے ایک گھنٹے میں جیسی یلغار کیوی سپنرز نے کر ڈالی، بعید نہیں تھا کہ دو ہی سیشنز میں پاکستانی اننگز کا بستر گول ہو جاتا۔
مگر پھر سرفراز احمد کریز پر آئے اور اپنے یادگار کریئر میں پہلی بار اپنے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اُنھوں نے اس ہونی کو ٹال دیا جو ٹم ساؤدی کے ذہن میں تھی۔ سرفراز احمد کی اننگز نے نہ صرف ساؤدی کے خواب مسمار کیے بلکہ پاکستانی ڈریسنگ روم پر منڈلاتے خدشات کے سائے بھی ٹال دیے۔
اگرچہ اس ساجھے داری میں زیادہ حصہ بابر اعظم کا تھا مگر جو تائید اُنھیں دوسرے کنارے سے سرفراز احمد نے فراہم کی، وہی دراصل وہ تشنگی تھی جو پچھلے کئی ٹیسٹ میچز میں پاکستانی اننگز کو پریشان کیے چلی آ رہی تھی۔ ان کی بدقسمتی رہی کہ سینچری کے عین قریب پہنچ کر بھی اپنے کم بیک کو یادگار نہ بنا پائے مگر بہر حال اُنھوں نے پاکستان کے لیے اس میچ کو یادگار بنانے کی داغ بیل ضرور ڈال دی۔
بابر اعظم کی سینچری نے جہاں کیوی ارمانوں کا خون کیا، وہیں آغا سلمان کی جارحانہ اننگز نے بارِ دگر ساؤدی کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا جو دوسری صبح جلدی جلدی ملبہ سمیٹنا چاہ رہے تھے۔ آغا کی پہلی ٹیسٹ سینچری کی بدولت پاکستان میچ میں مسابقت سے بڑھ کر برتری کے مقام پر آ گیا۔
مگر پاکستان کی اس ٹیسٹ ٹیم کا بنیادی مسئلہ بیٹنگ سے کہیں بڑھ کر بولنگ ہے جسے اپنے تجربہ کار چہروں کی عدم دستیابی کے بعد 20 وکٹیں اڑانے کی کوئی راہ سجھائی نہیں دے رہی۔ ابرار احمد نوآموز ہیں اور نعمان علی بھی بائیں ہاتھ کے کیوی بلے بازوں کے خلاف زیادہ مؤثر ثابت نہ ہو پائے۔
لیگ سپنرز عمومی طور پر بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف اپنا جادو نہیں جگا پاتے کہ ایل بی ڈبلیو کے امکانات زندہ رکھنے کے لیے اُنھیں راؤنڈ دی وکٹ بولنگ کرنا پڑتی ہے جہاں بسا اوقات ان کی کاٹ میں کچھ نہ کچھ کمی ضرور واقع ہو رہتی ہے۔
پاکستانی بولنگ اٹیک کی ناتجربہ کاری اپنی جگہ، مگر جس ثابت قدمی سے ٹام لیتھم اور ڈیوون کونوے نے پاکستانی سپن کو نمٹایا، وہ بہرحال ستائش کی مستحق ہے۔
اگرچہ ابرار احمد اور نعمان علی نے بھی پہلی صبح کے سیشن کی طرح فلائٹ دے کر اُنھیں لبھانے اور کریز سے باہر کھینچ لانے کی تگ و دو کی مگر نہ تو پچ میں پہلی صبح کا سا مبالغہ آمیز ٹرن تھا اور نہ ہی کیوی اوپنرز کسی جلدبازی کے موڈ میں تھے۔
ڈیوون کونوے بھی لیتھم ہی کی طرح ثابت قدم رہے اور یوں لنچ تک میچ پر واضح برتری رکھنے والی پاکستانی ٹیم دوسری شام تک دفاعی خول میں جاتی سی نظر آئی۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظہر عباس کاکالم:نیا سال، نئی امیدیں، نیا امتحان
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:کیا ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ

اکتوبر 28, 2026

خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ

اکتوبر 28, 2026

عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم

اکتوبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ اکتوبر 28, 2026
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم اکتوبر 27, 2026
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ اکتوبر 27, 2026
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.