اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز بھی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے ملک واپس پہنچ گئے۔سلیمان شہباز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔سلیمان شہباز سعودی عرب سے ہوتے ہوئے برطانیہ سے پاکستان آئے۔وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر والد شہباز شریف نے پھولوں کے ہار پہنا کر بیٹے کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائیکورٹ میں سرنڈر کریں۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

