نیویارک : امریکی ریاست نیویارک میں سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم ہادی مطار کا تعلق نیوجرسی کے علاقے فیئرویو سے ہے، ان کے والدین لبنانی نژاد ہیں۔
مطار نے رشدی پر حملہ کرنے سے کئی روز قبل فیئرویو کے ایک باکسنگ کلب میں تربیت حاصل کی، کلب کی منیجر روزاریا کیلابریز نے بتایا کہ مطار نے اپریل میں باکسنگ کلب میں داخلہ لیا تھا جبکہ کئی روز قبل اس نے ای میل کے ذریعے بتایا تھا کہ اب وہ اپنی کلب کی ممبر شپ مزید جاری نہیں رکھنا چاہتا کیوں کہ اب وہ کچھ وقت کیلئے واپس نہیں آئے گا۔
کلب کے مالک ڈیسمونڈ بوئل نے بتایا کہ انہوں نے مطار میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی جس سے اس کے پرتشدد ہونے کے بارے میں ظاہر ہوتا ہو۔انہوں نے مطار کو نرم مزاج اور خاموش طبعیت انسان قرار دیا۔
(بشکریہ: جنگ نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

