Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہیپی برتھ ڈے ۔۔ سائرہ راحیل خان
اختصاریئے

ہیپی برتھ ڈے ۔۔ سائرہ راحیل خان

ایڈیٹردسمبر 14, 201810 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid raheel
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

"ہیپی برتھڈے ڈئیر ابا” ہیپی برتھڈے ٹو یو،،،، ”
میں جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا میرے ننھے منے پوتوں اور پوتی کی پرجوش مبارکباد سے فضا گونج اٹھی۔ سب نے مل کر بیحد پیار سے دادا کے لئے یہ سرپرائز برتھ ڈے پلان کی تھی۔ اپنے پیاروں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر میرے لب بھی مسکرا دیے ، ساتھ ہی آنکھوں میں چھائی دبیز اداسی نمی کی صورت امڈ آئی ۔ غم اور خوشی کا اس قدر گہرا امتزاج میں پہلی بار محسوس کر رہا تھا۔
گھر پر رکھی گئی سالگرہ کی چھوٹی سی مگر اپنوں کی چاہت اور خلوص سے سجی یہ محفل نہایت حسین تھی۔ مگر دل تھا کہ مضطرب ہوا جاتا تھا، شدت سے محسوس کر رہا تھا کہ ان خوشیوں اور رونقوں پر فقط میرا ہی حق نہیں تھا بلکہ ان کی شریک اور حقدار کوئی اور بھی تھی، جو شاید بہت جلد اپنے اس حق سے دستبردار ہوتے ہوئے ہماری سب خوشیاں ادھوری چھوڑ کے بہت دور جا چکی تھی۔
بہرحال میں نے اپنے بکھرتے جذبات کو ظاہری مسکراہٹ میں بخوبی سمیٹ لیا اور میری خوشی کی خاطر سجائی گئی اس محفل میں اپنے پیاروں کا ساتھ دیا۔ بیشک وہ اپنے بعد میرے جینے کے لئے یہی خوبصورت رشتے اور سہارے ہی تو چھوڑ گئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دیر اپنوں کے ساتھ ہنسنے مسکرانے کے بعد میں غیر محسوس انداز میں وہاں سے اٹھ کر اپنی سٹڈی کی طرف چلا آیا ۔ اس کے جانے کے بعد یہ جگہ اور کاغذ قلم ہی میرے احباب اور ہمراز تھے، جہاں میں بہت سے کہے ان کہے احساسات تحریر کی صورت اپنی ڈائری میں مقید کر لیا کرتا تھا۔۔۔۔۔۔
آج میرا جنم دن تھا، سانسوں کی مالا سے ایک اور موتی ایک برس کی مانند سرکایا جا چکا تھا ۔ یہ تسبیح ء زیست جانے ابھی کتنی طویل تھی ۔ میری شریکِ حیات! جس کی دھڑکنیں میری سانسوں کی اس مالا میں شریک تھیں ! اس کے جانے کے بعد یہ مالا جیسے ٹوٹ چکی تھی البتہ ابھی انہیں بکھرنے کا حکم نہیں تھا۔ مگر زیست کی اس شکستہ تسبیح پر بھلا کب تک اور کتنی سانسیں جپھی جا سکتی تھیں ؟ جو شریکِ زندگی تھی اس کے بغیر زندگی کا ایک اور برس گزار دینے میں بھلا کاہے کی خوشی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
"ہیپی برتھڈے ” ڈئیر بابو جی” سیل فون ریسو کرتے ہی اپنی پیاری نواسی کیطرف سے ملی مبارکباد نے چند لمحات پہلے دل و دماغ پر چھا جانے والے مغموم خیالات کا تسلسل توڑ ڈالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے آنکھوں سے بہتے آنسو انگلیوں کی پوروں میں جذب کرتے ہوئے مسکرا کر اپنی ننھی پری کو شکریہ کہا،،،،،،، ساتھ ہی
"بچھڑ جانے والی کا مسکراتا چہرہ میری چشمِ تر میں لہرا گیا، جیسے کہ میری سانسوں کو چلنے اور دل کو دھڑکنے کی خوبصورت وجہ سمجھا گیا ہو "

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٓپونم پانڈے اور اخلاقیات کا جنازہ : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article پی ایس ایل 4 کےآخری آٹھ میچ پاکستان میں ہوں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.