Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا اختصاریہ :ایک ہی زمانے میں جینے والی بہادر قوم
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ :ایک ہی زمانے میں جینے والی بہادر قوم

ایڈیٹردسمبر 11, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
people
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی گولڈن جوبلی1997 ءمیں بہت دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی تھی۔ اس موقع پر جب ہم پاکستان کی تاریخ پر کام کر رہے تھے اور اخبارات کی فائلوں سے 14 اگست 1947ءسے 14 اگست 1997ء تک کے تمام واقعات تاریخ وار جمع کررہے تھے تو اس کام کے دوران ماضی کے اخبارات کو کنگھالتے ہوئے ہمیں محسوس ہوا کہ قیام پاکستان کے بعد تسلسل کے ساتھ ہر زمانے میں حکمرانوں، سیاستدانوں اور مختلف اداروں کی جانب سے ایک ہی جیسے بیانات جاری کیے جا رہے ہیں اور ایک ہی جیسا جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
یہ جھوٹ ہر دور میں حکمرانوں نے بھی بولا اور اپوزیشن نے بھی۔ مختلف ادارے اورمحکمے بھی اس جھوٹ میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔ کچھ جملے ایسے ہیں جو پہلے روز سے تسلسل کے ساتھ ہمیں سننے کو مل رہے ہیں کچھ وعدے ایسے ہیں جو ہر دور میں کئے گئے مگر وفا نہ ہوسکے، اور کچھ الزامات ایسے ہیں جو مسلسل گزشتہ 72 برس سے ایک دوسرے پرعائد کیے جا رہے ہیں۔ اخبارات، ریڈیو اور ٹی وی 72 برس سے ایک ہی زبان بولتے دکھائی رہے ہیں اور سنائی دے رہے ہیں۔ ایک ہی آواز ہے جسے سن سن کر ہم اپنی سماعت پر یقین کھو بیٹھے اور ایک ہی منظر ہے جسے دیکھ دیکھ کر ہمارا اپنی بصارت سے اعتماد ختم ہو گیا۔ بداعتمادی اور بے یقینی کا عالم یہ ہے کہ اب جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا جاتا ہے تو انہیں اس پراعتبار ہی نہیں آتا۔جب بھی ہمیں کوئی بتاتا ہے کہ انتخابات شفاف اور غیرجانبدارانہ ہوں گے توہمیں معلوم ہو جاتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح جب یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ تفتیشی اداروں نے قاتلوں کا سراغ لگا لیا توعوام کو ازخود معلوم ہو جاتا ہے کہ اس قتل کا اب کبھی سراغ نہیں مل سکے گا اور اس واردات کو بھی اس طویل فہرست کا حصہ بنا لیا جائے گا جس میں پہلے بھی بہت سے اندھے قتل درج کیے جا چکے ہیں۔ بتانا صرف یہ ہے کہ حکمران اور ادارے اتنا جھوٹ بول چکے ہیں کہ عوام اب ان کے جھوٹ کے ذریعے سچ تک پہنچنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ پر کام کرنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ وطن عزیز میں ایک ہی بات تسلسل کے ساتھ دہرائی جاتی رہی اور ایک ہی الزام مسلسل لگایا جاتا رہا۔ فرق بس اتنا ہے کہ ہر دور میں کردار تبدیل ہوتے رہے اورعوام مختلف کرداروں کی زبانی ایک ہی بات بار بار سنتے رہے۔
ہم 72 برسوں سے ایک ہی زمانے میں جی رہے ہیں اوراسے بے یقینی کا زمانہ سمجھتے ہیں۔ ہرنئے آنے والے نے ہر زمانے میں اقتدار سے جانے والے پر ایک ہی جیسے الزامات عائد کئے۔ ہر سانحے کے بعد مجرموں کا سراغ لگانے کی بات کی گئی اور ہر مرتبہ ایک دوسرے کو غدارکہا گیا۔ محرم الحرام کی آمد ہو یا استقبال رمضان ، بجٹ ہو یا ٹیکسوں کی داستان، احتساب ہو یا کرپشن اور لوٹ مار کی کہانی۔ ہمیں گزشتہ 72 برس سے سب کچھ ایک ہی جیسا دکھایا اور سنایا جا رہا ہے۔اور اب حالت یہ ہو گئی کہ ہم ہر معاملے مسشکوک اور سازشی ہو گئے ہیں، ہر واردات میں کسی کا ہاتھ تلاش کرتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے۔ آئیے ایک ہی زمانے میں جینے والی اس بہادر قوم کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

( بشکریہ : سب نیوز اسلام آباد )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : سوشل میڈیا کے ’’نیٹ فلیکس‘‘ کا دور
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : لاہور جلسہ کےبعد مذاکرات ہوں گے یا لانگ مارچ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.