Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رہبردکھوں سے نجات کا رستہ دکھا گیا ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

رہبردکھوں سے نجات کا رستہ دکھا گیا ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرفروری 23, 202119 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rahbar samdani 11
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پتہ نہیں پہلی ملاقات رہبر سے کب ہوئی تھی یہ تو اب اضافی سی بات ہے ۔ جن کے ساتھ پہلی ملاقات یاد نہ رہے وہ یقینی طور پر ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جن کے ساتھ ہمارا تعلق اتنا پرانا ہو تا ہے کہ جیسے وہ ہمیشہ سے ساتھ ہوں ۔ رہبر صمدانی بھی ایسے ہی تھے ۔ ہنستے مسکراتے ، جملے بازی کرتے ، طنز کرتے شعر سناتے مشاعروں میں متشاعروں کی شرکت پر کڑھتے ، کبھی رضی بھائی کہہ کر گلے لگاتے اور کبھی کسی بات پر احتجاج کرتے ۔
پہلی ملاقات تو مجھے یاد نہیں لیکن آخری ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی ۔ اور یہ ملاقات اسی مہینے ( سات فروری کو ) ہوئی تھی ۔ رہبر کی علالت کی خبریں کئی روز سے آ رہی تھیں ، سرور ان کی علالت کی خبر فیس بک پر دیتے اور ہم وہیں عیادت کر کے فرض پورا کر دیتے تھے ، کئی بار دوستوں کے ساتھ پروگرام بنا کہ رہبر کی عیادت کر آئیں لیکن ہر بار کوئی فضول سی نام نہاد مصروفیت نے راستہ روک لیا ۔ پھر ایک روز شاکر کے ساتھ طے ہوا کہ کوئی اور جائے نہ جائےہم دونوں تو رہبر سے ملاقات کے لیے ضرور جائیں گے لیکن ایک بار پھر ہم اکٹھے نہ ہو سکے ۔ پھر سات فروری کو آفس کی مصروفیات کے دوران میں تنہا رہبر کی طرف نکل پڑا ۔ اور جب میں رہبر کے پاس پہنچا تو وہاں رہبر نہیں کوئی اور ہی تھا ۔ بڑھی ہوئی شیو کے ساتھ رہبر کی جگہ ہڈیوں کا ڈھانچہ میرا منتظر تھا ۔ وہ جو بستر پر دراز تھا جو اٹھ کر بیٹھ بھی نہیں سکتا تھا اور جو ہنستا نہیں روتا تھا اور جس کے پاس قہقہے نہیں صرف ہچکیاں تھیں ۔
یہ تو وہ رہبر نہیں تھا جو مجھے اکتوبر میں ادبی بیٹھک میں ملا تھا ، اور جو دسمبر میں اشہر حسن کامران کے دفتر میں‌مجھے ملا تھا اور کہتا تھا ابھی تو میں جا رہا ہوں لیکن اب جلد ہی آپ کے پاس اپنی کتاب کے مسودے کے ساتھ آؤں گا ۔ ادبی بیٹھک میں نعت کی ایک محفل میں رہبر نے جو صدارتی گفتگو کی تھی وہ ہم میں سے کسی کو نہیں بھولی ، اور پھر اسی روز اس نے کہا تھا ”رضی بھائی میں تو جو کچھ دل میں ہو کہہ دیتا ہوں لیکن سچ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا ۔ بھائی کم از کم نعت کی محفل میں تو ہمیں سچ بولنا چاہیئے “ ۔
اور جب میں سات فروری کو اسے ملا تو وہ رہبر نہیں محض ہڈیوں کا ڈھانچہ تھااور ڈھانچہ ہچکیاں لیتا تھا ۔” رضی مجھے پتا تھا تم آؤ گے میں تمہارے بارے میں اور شاکر کے بارے میں پتا نہیں کیوں بدگمان رہتا ہوں ۔ میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ یہ تو لوگوں کے مرنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں کہ فوراً ان کے بارے میں مضمون لکھ سکیں “۔
میں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی ،
” رہبر یار ایسی باتیں سننے نہیں آیا میں “
لیکن اس روز انہیں چپ کرانا مشکل ہو رہا تھا ۔
منظر نظروں میں گھومتے تھے ، پریس کلب کے مشاعرے جن میں رہبر اپنے والد کے ساتھ آتے تھے ۔ وسیم ممتاز کے گھر پر ہونے والے مشاعرے جن میں رہبر سماں باندھتے تھے ۔ ملتان ٹی ہاؤس کی تعمیر پر ہونے والی گرما گرمی جب رہبر اور سرور ٹی ہاؤس مخالف اتحاد میں شامل ہوئے اور پھر ایک روز دونوں بھائی میرے دفتر پہنچ گئے ۔ رہبر بہت جذباتی تھے ۔
” رضی بھائی وہ ہمیں استعمال کرنا چاہتے تھے ، ان کے مقاصد کچھ اور تھے میں انہیں بتا کر آیا ہوں کہ میں کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہو سکتا “
رہبر بہت معصوم انسان تھا ، اس کے اندر ایک چھوٹا سا بچہ تھا جو ضد بھی کرتا تھا ، لڑتا بھی تھا اور چھیڑ چھاڑ بھی کرتا تھا ۔ رات کو ڈیڑھ دو بجے اسے ہم اسے فیس بک پر دھواں دھار سیاسی یا ادبی بحث کرتے بھی دیکھتے تھے ، میں خاموشی سے اس کی بحث کو پڑھتا رہتا تھا پھر جب مجھے یوں لگتا کہ اب رہبر بہت جذباتی ہو گئے ہیں تو میں انہیں فون کرتا تھا ۔
“ بس کرو بھائی کیوں ان پاگلوں کے ساتھ ہلکان ہو رہے ہو “
”رضی بھائی حکم کریں “ وہ چہک اٹھتے
”بس معاف کر دو یار کیا فرق پڑتا ہے “
“ آپ نے کہہ دیا تو بس بات ختم ۔ان سالوں کو شاعری کی الف بے بھی نہیں آتی اور مقابلہ ہم سے کرتے ہیں‌“
پھر کسی محفل میں ملتے تو کہتے
”اس روز آپ نے اسے بچا لیا ، اچھا نہیں کیا“
اور میں مسکرا کے کہتا ”یار رہبر کوئی بات نہیں “۔
بے شمار یادیں ہیں کہ جن کا ایک سیلاب ہے جو مجھے اشکبار کر رہا ہے ۔ اس آخری ملاقات میں انہوں نے جتنے بھی اشعار سنائے وہ رخصت کے تھے اور میں انہیں کہتا تھا یار رہبر ابھی تو ہم نے بہت سے مشاعرے پڑھنے ہیں ۔لیکن وہ ہمت ہار چکے تھے ۔ ان سے وعدہ کیا تھا کہ ہم سب دوست ان کی علالت کے دوران ادبی بیٹھک کا ایک اجلاس ان کے گھر پر منعقد کریں گے ان سے شعر سنیں گے لیکن اس وعدے کو ایفا کرنے کی مہلت بھی نہ ملی ۔میں نے ان کے پاس بیٹھ کر چائے پی اور واپس لوٹ آیا ۔ سرور کہہ رہے تھے کہ رہبر اب پہلے سے بہت بہتر ہیں‌جلد مزید بہتری کی صورت پیدا ہو جائے گی لیکن رہبر کے سب دکھ آج ختم ہو گئے ۔ اگر وہ زندہ رہتے تو شاید یہ دکھ بھی ان کے ساتھ زندہ رہتے ۔وہ رہزنوں کے معاشرے میں سانس لیتا رہبر تھا ۔ اور رہزن معاشرے میں بھلا کوئی کتنی دیر سانس لے سکتا ہے ۔۔ آج رہبر عدم کے سفر پر روانہ ہو گیا ، وہ رہبر تھا سو ہم سب کو دکھوں سے نجات کا رستہ بھی دکھا گیا ۔

( بشکریہ : سب نیوز اسلام آباد )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رہبر صمدانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیضان عارف کا کالم : اردو، ہماری قومی اور تہذیبی شناخت کی علامت
Next Article رضی الدین رضی کا کالم : قلم کے ذریعے کمپیوٹرکو شکست دینے والا راشد سیال
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.