لاہور:شاہی قلعہ لاہور میں راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا۔
پولیس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوجوان نے کمر پر بیگ اور سفید شلوار قیمض اور سفید ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر اس نے نعرہ حیدری یاعلیؓ اور لبیک یا رسول اللہؐ کے نعرے بھی لگائے۔
شاہی قلعہ انتظامیہ کے مطابق ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور عملے نے مشتعل نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رنجیت سنگھ کا مجسمہ پہلے بھی توڑا گیا تھا جسے بعد میں مرمت کرکے لگایا گیا تھا۔
(بشکریہ: ایکسپریس نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

