رحیم یار خان: بھارت نے شیخ زید ایئر پورٹ پر بزدلانہ حملہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زید انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نقصان پہنچا ہے، بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا ہے۔
شیخ زید ایئر پورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا، جس کا نام شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا، بھارت نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت جوابی کارروائی شروع کر دی ہے، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے جواب میں بھارت کی مزید کارروائی پر دو ٹوک ردعمل تیار کر لیا ہے، بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف بھی نشانے پر ہوں گے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سخت انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے حرکت کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ سمیت سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

