ملتان:معروف سیاسی رہنما ،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹواورسابق صدر فاروق لغاری کے قریبی ساتھی ،کالم نگار ،تجزیہ نگار اورسابق ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ ایوان صدر قسورسعید مرزابدھ کی شام لاہور میں انتقال کر گئے ۔
ان کی عمر 71 برس تھی اور گزشتہ 15 روز سے علیل تھے۔ قسورمرزاگزشتہ ہفتے شجاع آباد تھے ،طبیعت خراب ہونے پرانہیں لاہورمنتقل کردیاگیاتھا۔قسور سعید مرزا کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا تھا جنہوں نے رواداری کو فروغ دیا ۔ ان کا بنیادی تعلق پیپلز پارٹی سے تھا تاہم وہ تمام سیاسی جماعتوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔
قسور سعید مرزا 1951 میں شجاع آ باد میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی میٹرک کے بعد وہ ملتان آ گئے اور یہاں سے گریجویشن اور قانون کی تعلیم حاصل کی ۔ انہوں نے سابق صدر فاروق لغاری کے سیکریٹری کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دیے ۔ فاروق لغاری کے صدر منتخب ہونے کے بعد 1993 سے 1997 تک وہ ڈائیریکٹر جنرل تعلقات عامہ ایوان صدر کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ انہیںکل ان کے آبائی شہر شجاع آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

