Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پنجاب پبلک سروس کمیشن میں انٹرویو اور ناروا سلوک کا احوال : ڈاکٹر علی شاذف کے قلم سے
اختصاریئے

پنجاب پبلک سروس کمیشن میں انٹرویو اور ناروا سلوک کا احوال : ڈاکٹر علی شاذف کے قلم سے

ایڈیٹرستمبر 6, 202372 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr ali shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاہور میں بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈاکٹروں کے انٹرویوز کا انعقاد کیا۔ مجھے متعلقہ شعبے میں تجربے کے کاغذات اور مطلوبہ سند نہ ہونے کی وجہ سے انٹرویو دینے سے روک دیا گیا۔ مجھے متعلقہ افسر نے انٹرویو لینے والے میرے ان کولیگز سے بات نہیں کرنے دی جن کے ساتھ میں گزشتہ دس سال سے رابطے میں ہوں۔ یہ کتنا عجیب ہے کہ میرے شعبے کے ماہرین چپ چاپ بیٹھے یہ تماشہ دیکھتے رہے اور انہوں نے مجھ سے بات تک نہ کی جب کہ ہمارے درمیان فاصلہ بالشت برابر بھی نہیں تھا۔
پنجاب میں پیڈیاٹرک بون میرو ٹرانسپلانٹ کا ایک ہی شعبہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کام کر رہا ہے۔ پبلک سیکٹر میں شاید پاکستان بھر میں یہ اپنی نوعیت کا واحد شعبہ ہے۔اس کے روح رواں ناصر عباس بخاری ہیں۔ پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولیات ناکافی ہیں اور نجی ہسپتالوں میں یہ علاج بےحد مہنگا ہے۔ اس لحاظ سے اس اسپشیلٹی میں ماہرین کی بھرتی خوش آئند ہے۔
مجھے جولائی 2020 میں باقاعدہ طور پر شوکت خانم ہسپتال کی ملازمت سے الگ کر دیا گیا تھا، اس وقت سے اب تک میں نجی طور پر کام کر رہا ہوں یعنی سیلف ایمپلائیڈ ہوں لیکن نوکری سے محروم ہوں۔ آج کے تجربے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پاکستان میں اب میرے لیے اپنے شعبے میں نوکری حاصل کرنا شاید ممکن نہیں رہا۔ میں 2012 سے بچوں کے خون اور سرطان کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔ میں 2013 سے 2015 تک آغا خان ہسپتال کراچی سے بطور فیلو پیڈز ہیماٹولوجی اور انکالوجی منسلک رہا۔ سی پی ایس پی کے تحت اس میدان میں فیلوشپ کا امتحان بہت بعد میں منعقد ہوا۔ میں نے پانچ سال تک شوکت خانم ہسپتال لاہور میں بطور کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک انکالوجی کام کیا۔ ان نجی ہسپتالوں میں عوام کے لیے صحت اور ڈاکٹروں کے لیے تربیت کی سہولیات کا معیار سرکاری ہسپتالوں سے کئی گنا بہتر ہے۔ ان ہسپتالوں میں کام کرنے کے لیے مجھے اپنے بچوں سے دور رہنا پڑا لیکن مجھے میری محنت، قربانی اور تجربے کا صلہ نہیں مل سکا۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ میری ملازمت سے محرومی خون اور کینسر کے شکار بےشمار بچوں کو بھی ایک ماہر طبیب کی خدمات سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ یہ میرے لیے اور میرے طبقے کے لیے ایک بڑا المیہ ہے۔ میں نے کچھ عرصے تک سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا لیکن اس کا مجھے ذاتی طور پر بہت نقصان ہوا کیونکہ اہل حکم مجھ سے سخت ناراض ہو گئے اور مجھ پر کسی بھی ملازمت کے حصول لیے پابندی عائد کر دی گئی۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور سینیر اور تجربہ کار ماہرین کے لیے اپنی شرائط میں نرمی کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی باعزت طریقے سے عوام کی خدمت کر سکیں ۔ انہیں کم سے کم اتنا ضرور کرنا چاہیے کہ ان امیدواروں کی قسمتوں کے فیصلے ان کے اپنے شعبوں کے ماہرین کریں ۔ انٹرویو سے روک دینے کا اختیار سرکاری افسران کو نہیں ہونا چاہیے اور متعلقہ شعبے کے ماہرین کو امیدواروں کے انتخاب کے لیے مکمل اختیارات ملنے چاہییں.

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پبلک سروس کمیشن کینسر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:تجربات
Next Article چھے ستمبر 1965 ء اور سید قسور گردیزی کی سالگرہ :سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا طبی کالم : بچوں کا کینسر ، پیلییٹو کیئر اور ڈاکٹر شہزادی ریشم

مئی 18, 2024

ڈاکٹر علی شاذف کا طبی کالم : فنگس زدہ محرابوں والے خیراتی لٹیرےاور کینسر زدہ بچے

مارچ 13, 2024

ستمبر، بچوں کے سرطان کا عالمی مہینہ : ڈاکٹر علی شاذف کی خصوصی رپورٹ

ستمبر 7, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.