اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 1 ماہ کےلیے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے، آج رات 12 بجے سے نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ریلویز میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو سہیل آفریدی اور بلوچستان کے چیف منسٹر میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے قومی مقصد کےلیے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے،جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسرکرتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مہنگائی نے دنیا کی طاقت ور معیشتوں کی کمر توڑ دی ہے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

