دبئی:آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت تشویشناک ہونے کی تردید کردی۔خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پرویز مشرف کی طبیعت اب بہتر ہے۔
پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف بیماری (امائلائیڈوسس) کیلئے زیر علاج ہیں، انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں۔خیال رہے کہ سابق صدر طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا ہے کہ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ اپنی بیماری (امائلائیڈوسس) کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے 3 ہفتوں سے اسپتال میں داخل ہیں۔ ایک مشکل مرحلے سے گزرنا جہاں صحت یابی ممکن نہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی موت کی جھوٹی خبر شائع کرکے پھر افواہیں پھیلارہا ہے۔ قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ بیمار ہیں لیکن ٹھیک ہیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں تصدیق کے بغیر پھیلانے سے گریز کریں۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

