اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی کی عدالت میں ہوئی جس میں پراسیکیوٹر راجا نوید، پرویز الٰہی کے وکلا بابر اعوان اور سردار عبدالرازق اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران پراسیکیوٹر راجا نوید نے مؤقف اپنایا کہ پرویز الٰہی کے خلاف کیس کا ریکارڈ تھوڑی دیر تک پہنچ جائے گا، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے یہ طریقہ درست نہیں، عدالتی اوقات شروع ہو چکے اور ریکارڈ نہیں پہنچا۔
وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ ایف آئی آر کے درج ہونے کے 6 ماہ بعد پرویز الٰہی کا نام ڈالا گیا، نامزد ملزمان اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کی ضمانتیں منظور ہو چکیں، پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی جائے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ ایف آئی آر جن دفعات کے تحت درج کی گئی وہ ناقابل ضمانت ہیں۔ پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا مخبر کی اطلاع پر پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پرویز الٰہی ایف آئی آر میں نامزد نہیں، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پرویز الٰہی سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، ان کی گرفتاری شک کی بنیاد پر ڈالی گئی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اوپن کورٹ میں فیصلہ تحریر کراتے ہوئے کہا جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الٰہی نامزد نہیں، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی ان سے کوئی چیز برآمد نہیں کی گئی لہٰذا ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

