اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عزم استحکام کا معاملہ زیر غور آیا، جس میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور اراکین نے تحفظات کے باوجود آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی جبکہ پی پی نے حکومت کو آپریشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے واضح کیا کہ عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہیں، پی پی کے تحفظات پر حکومت نے فریقین کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قومی سطح کے فیصلے مشاورت سے کرنے کی خواہش مند ہے اور انسداد دہشت گردی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ملک اور عوام پیپلزپارٹی کی روز اول سے اولین ترجیح رہے ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

