Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
اہم خبریں

لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت

ایڈیٹرنومبر 14, 20255 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan israel flags
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستانی وزیر اعظم کے برطانیہ میں سیاحت کے مشیر سردار یاسر الیاس نے جمعے کو اس ویڈیو پر وضاحت کی ہے جس میں انہیں لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ کے دوران مبینہ طور پر اسرائیلی وزارت سیاحت کے حکام سے ملتے دیکھا گیا۔
سردار یاسر کے مطابق اسرائیل وفد ’اسرائیلی بیج یا کوٹ پر جھنڈے‘ پہنے ہوئے اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے پاکستانی پویلین پر آیا۔ سردار یاسر نے اس ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر اسرائیلی اور انڈین اکاؤنٹس پر اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے، جس پر پاکستان میں تنقید بھی سامنے آئی ہے۔ تاہم سردار یاسر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات باقاعدہ یا طے شدہ نہیں تھی۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ’اس ملاقات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ جس شخص ذکر کر رہے ہیں وہ ایک عوامی شخصیت ہیں۔ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ آپ براہ راست اس معاملے کے بارے میں ان سے پوچھیں۔‘
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا جہاں تک مشیر یا کسی بھی عوامی شخصیت کے کسی اسرائیلی نمائندے سے ملاقات کی رپورٹ یا معلومات کا تعلق ہے تو ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر واقعی ایسی کوئی ملاقات یا تعارف ہوا بھی ہے تو وہ بغیر اجازت تھا۔
’جو یقیناً ہماری معلومات کے بغیر اور یقینا حکومت کی منظوری کے بغیر تھی۔‘
طاہر اندرابی نے مزید کہا ’میں نے ایسی کسی authorisation کو نہیں دیکھا اور نہ ہی اب تک اس بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
’تاہم میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ سب سے پہلے یہ تصدیق کرنا ضروری ہے کہ آیا واقعی یہ ملاقات ہوئی بھی تھی یا نہیں۔‘
انہوں نے کہا ’میں نے اب تک اس بارے میں کوئی حتمی معلومات نہیں دیکھیں۔ اس لیے مناسب یہی ہو گا کہ وضاحت حاصل کی جائے۔ اور اس کے لیے بہتر ہے کہ خود مشیر صاحب سے سوال کیا جائے۔‘
طاہر اندرابی کے مطابق ’میں یہ بھی نہیں سمجھتا کہ اس معاملے کو ابراہام معاہدوں یا اسرائیل کے وسیع تر معاملات سے جوڑا جائے۔ یہ قیاس آرائیاں ہیں اور میں ہمارے معزز میڈیا نمائندگان سے درخواست کروں گا کہ ایسی افواہوں میں نہ پڑیں۔‘
واضح رہے پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جا سکتا جب تک فلسطینی عوام کو 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد اور خودمختار ریاست نہ مل جائے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت القدس ہو۔
حکومتِ پاکستان اس حوالے سے اپنی پالیسی میں کسی تبدیلی کی رپورٹس کو ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے تناؤ بھرے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے پاکستان-افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق بھی وضاحت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ تجارت کا طریقۂ کار ہر ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ پاکستان نے خطے میں تجارت اور رابطے بڑھانے کے لیے افغانستان کو کئی رعایتیں دیں، لیکن اس کا بدلہ نہیں چکایا گیا۔
ترجمان کے مطابق ٹرانزٹ اور تجارت تب ہی ممکن ہے جب طالبان حکومت دہشت گردی کے خلاف عملی اور واضح اقدامات کرے۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
Next Article ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.