Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یوم صحافت: برملا / نصرت جاوید
لکھاری

یوم صحافت: برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹرمئی 4, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
press freedom girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں جانتاہوں کہ یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کی بابت مگر زیادہ علم نہیں اور یہ بات بالکل نہیں جانتا کہ سال کے چند خاص دن باپ،بیٹی یا ماں کے نام کیوں مختص کردئیے جاتے ہیں۔
ایسے ایام کا ذکر کرنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کیونکہ 3مئی کی صبح اُٹھ کر اخبارات دیکھے تو پتہ چلا کہ اس دن کو صحافت کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جان لینے کے بعد میں نے یہ معلوم کرنے کا تردد ہی نہیں کیا کہ کیوں۔ یقینا کوئی ٹھوس وجہ رہی ہوگی۔
صحافت کا ذکر چھڑے تو اس پیشے کی ”تقدیس“ کے بارے میں لفاظی شروع ہوجاتی ہے۔ اس کی بدولت صحافی انسان نہیں کسی مشن پر مامور رضا کار بناکر پیش کئے جاتے ہیں جو ہر صورت اپنے حقِ آزادی کا تحفظ کرتے ہوئے لوگوں کو صرف سچ بتانے کی جدوجہد میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کاش میں بھی ایسا ہی ایک صحافی ہوتا۔ منافق البتہ ہرگز نہیں ہوں۔ لہذا یہ بات تسلیم کرنے میں ہرگز شرم محسوس نہیں کرتا کہ میں صحافت کے شعبے میں اس لئے آیاکہ اس پیشے کے سوا کسی اور دھندے کے قابل نہیں تھا۔ نوکری لگی رہی۔ روزی چلتی رہی۔
اس پیشے کی بدولت تھوڑی شہرت بھی مل گئی۔ حکمرانوں سے شناسائی ہوگئی۔ اس شناسائی سے مناسب فوائد اگر حاصل نہیں کرپایا تووجہ اس کی یہ نہیں کہ میں بہت اصول پسند اور ایمان دار ہوں۔ بنیادی حقیقت فقط اتنی ہے کہ میں جانتا ہی نہیں کہ بااختیار لوگوں سے صحافت کی وجہ سے دوستی نما رشتہ استوار ہوجائے تو اس سے کیا ”کام“ نکلوائے جاسکتے ہیں۔ایسی بے وقوفانہ سادگی کو اصول پسندی کہتے ہوئے اترانے کا مجھ میں حوصلہ نہیں۔ ربّ کریم سے اگرچہ التجا ہے کہ تو صرف اتنی کہ مرتے دم تک صحافت کے ذریعے ہی رزق کمانے کا سلسلہ جاری رہے۔ عمر کے آخری حصے میں بے روزگاری کے عذاب سے محفوظ رہوں۔
انتہائی خلوص سے یہ دُعا مانگنے کے بعد مگر مجھے کچھ دنوں سے یہ خوف لاحق ہے کہ شاید میری یہ تمنا پوری نہیں ہوپائے گی۔ ہر دور کی صحافت کے اپنے ڈھنگ اور تقاضے ہوتے ہیں۔ گزشتہ صدی تک پرنٹ کا بول بالاتھا۔ اس کے تقاضوں کو میں خوب سمجھ گیا۔ جنرل ضیاءالحق کے دور میں کل وقتی صحافت سے وابستہ ہوا۔ان دنوں سنسرشپ تھی۔ بہت وضاحت سے بتادیا جاتا تھا کہ کیانہیں لکھنا۔ جو بات کہنے کی اجازت نہیں تھی اسے کسی نہ کسی طورکہہ دینے کا ڈھنگ سیکھنے میں اذیت نہیں تخلیقی مشق کی لذت محسوس ہوتی تھی۔ کئی دن اس لذت سے لطف اٹھانے میں گزرجاتے۔
صحافت اب سنا ہے کہ محض صحافت نہیں رہی۔5th Generation Warنام کی کوئی بلانازل ہوچکی ہے۔ اسے Hybrid War بھی کہا جاتا ہے۔ ہمیں بتایا جارہا ہے کہ صحافت اس جنگ کا ایک ہتھیار یا Toolہے۔ پاکستان کی بقاءاور سلامتی کے دشمن ملک ہمارے صحافیوں پر مختلف حوالوں سے اثرانداز ہوکر ان سے ایسی ”خبریں“ یا مضامین لکھواتے ہیں جو لوگوں کو گمراہ یا کنفیوز کرتے ہوئے قومی مفادات سے بیگانہ بنادیتے ہیں۔ صحافی جب دشمن کی مسلط کردہ Hybrid Warکے سپاہی بن جائیں تو قومی سلامتی خطرے میں پڑجاتی ہے۔ قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایسے ”صحافیوں“ سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔
مجھے Hybrid Warکا ککھ پتہ نہیں۔ انگریزی صحافت سے ٹی وی شوز اور کالم نگاری کی جانب منتقل ہونے کے بعد سے میں کئی برسوں تک خارجہ امور کے بارے میں لکھنے کے باوجود اب گوشہ نشین ہوچکا ہوں۔ کسی غیر ملکی سے عرصہ ہوا ملاقات ہی نہیں ہوئی۔ گزشتہ دس برسوں میں صرف ایک بار دو روز کے لئے افغانستان گیا۔ وہاں کی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے ایک وفد کو بلارکھا تھا۔ اس میں خاموشی سے شامل ہوا اور وطن لوٹ آیا۔ 2015میں تھوڑے دنوں کو بے روزگار ہوا تو ایک ہفتے کے لئے برطانیہ چلاگیا۔ وہاں لندن میں میری دو بہنیں رہتی ہیں۔ ان کے ساتھ وقت گزارا۔ نوجوانی کے دنوں سے ایک صحافی ہمرازاحسن میرا دوست ہے۔ اس کے ہاں نازل ہوکر ماضی کے دن یاد کرتا رہا۔ مانچسٹر میں ایک نوجوان صحافی ہے میاں سہیل- وہ بے چارہ ڈرائیور بن کر مجھے ہر جگہ گھماتا رہا۔ کسی گورے سے وہاں ٹیوب میں بھی بات کرنے کا موقعہ نہیں ملا۔
2016میں اچانک بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ آصف علی زرداری کئی دنوں سے ٹی وی پر نظر نہیں آئے۔ ان کافون آیا تو انٹرویو کی خواہش کا اظہار کردیا۔ وہ فوراََ راضی ہوگئے۔ ٹکٹ لیا۔ نیویارک چلاگیا۔ 13سال بعد امریکہ گیا تھا مگر صرف نیویارک میں 3دن رہ کر آصف صاحب کا انٹرویو ریکارڈ کیا اور وطن لوٹ آیا۔ سی آئی اے کا دفتر واشنگٹن میں ہے۔ اس کا کوئی بہت ہی نچلی سطح کا افسر بھی مجھے ملنے نیویارک نہیں آیا۔شاید سی آئی اے میری امریکہ میں موجودگی سے بے خبر رہی۔
ٹھوس حقائق کی بنیاد پر آپ کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ دس برسوں سے میں اس کیفیت میں ہوں کہ دشمن کا کوئی ایجنٹ مجھے Hybrid Warکے لئے استعمال کرنے کی خاطر کوئی ایک ملاقات کرنے کا موقعہ بھی حاصل نہیں کرپایا۔ کہا جاسکتا ہے کہ میں دشمن کے Influenceسے مکمل طورپر بچا ہوا ہوں۔ وطنِ عزیز کے دشمنوں کی مسلط کردہ Hybrid Warکے سپاہیوں سے قطعی محفوظ رہتے ہوئے بھی لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ میں جو صحافت کررہا ہوں اسے قومی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھا جارہا ہے یا نہیں۔
اپنے روزگار کے تحفظ کے لئے لہذا ہر وقت ”ٹیوے“لگاتا رہتا ہوں۔ وہ ”صحافی“ جو ان دنوں قومی مفادات کے نگہبان شمار ہوتے ہیں ان کی تحریروں کو بہت غور سے پڑھتا ہوں۔ انہیں انتہائی ادب سے ٹی وی کی بدولت سنتا ہوں۔ یہ کالم لکھتے ہوئے میں بہت خلوص سے یہ کوشش کرتا ہوں کہ مذکورہ ”صحافی“ جن خیالات کے پرچار پر زور دیتے ہیں ان کو بظاہر رد کرتے دلائل ذہن میں نہ آئیں۔ مجھے قوی امید ہے کہ یہ احتیاط مجھے ”صحافی“ رہتے ہوئے ہی رزق کمانے میں آسانیاں فراہم کرے گی۔آپ سے بھی دُعاؤں کا طلب گار ہوں۔ صحافی کو کبھی ”صراطِ مستقیم“ پر چلنا ہوتا تھا۔ ان دنوں ”راہِ احتیاط“ پر ٹکے رہنے ہی میں عافیت ہے۔ 3مئی صحافت کا عالمی دن ہے تو اس دن میں اس راہ پر ٹکے رہنے کا عہد کرتا ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنو بھائی کی یاد میں ۔۔۔: واللہ اعلم / ڈاکٹر اختر شمار
Next Article زیدی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی ، امریکی اور سعودی فوج کا یمن میں خفیہ مشن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.