Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکا تجزیہ:بے موسمی بارشوں سے نقد آور اجناس کی تباہی
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:بے موسمی بارشوں سے نقد آور اجناس کی تباہی

ایڈیٹرنومبر 22, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کاشت کاری سے میرا یا دور پرے کے رشتے داروں کا بھی نسلوں سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ اسلام آباد کے نواح میں میری بیوی کو البتہ اراضی کا ایک ٹکڑا وراثت میں ملا جو 20سال قبل ایک گاؤں کا حصہ شمار ہوتا تھا۔گزشتہ چند برسوں سے مگر اراضی کے اس ٹکڑے کے گرد مکانات تعمیر ہونا شروع ہوگئے۔ اب وہاں جاتا ہوں تو سیمنٹ کی دیواروں اور تین منزلہ مکانوں کے نرغے میں گھرا محسوس کرتا ہوں۔جنرل مشرف نے نومبر2007ءمیں ”مارشل لاء پلس“ لگانے کے بعد مجھے چند دیگر اینکروں سمیت ٹی وی سکرین کے لئے ”کالعدم“ ٹھہرادیا تو وقت گزاری کے لئے مذکورہ قطعہ اراضی پر جانا شروع ہوگیا۔ہفتے اور اتوار کی سہ پہر میری بچیاں بھی وہاں جانے کا تقاضہ کرتیں۔ جانوروں کے ساتھ ان کی محبت کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے چار بکریاں دو بھینسیں اور ایک گائے خریدلی۔ اس کے علاوہ مختلف النوع کے پرندے بھی پالنا شروع کردئے۔جانوروں کی دیکھ بھال پر توجہ دیتے ہوئے پانی کی اہمیت کو ایک مختلف انداز میں دریافت کیا۔اس تناظر میں مزید غور کیا تو احساس ہوا کہ اسلام آباد میں آبادی بڑھنے کے ساتھ پانی کے ذخیرے کم یاب ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ کاشت کاری بھی اسلام آباد کے گردونواح میں معدوم ہوئی نظر آئی۔ ذاتی تجربے نے صحافیانہ تجسس کو ا±کسایا تو میں زراعت سے متعلق دیگر معاملات پر تھوڑی توجہ دینا شروع ہوگیا۔ جانوروں کی دیکھ بھال بالآخر اپنے بس سے باہر کی بات لگی۔ اس سے جند چھڑالی۔ مشغلے کے طورپر سبزیاں اگانا بھی پانی کی کمیابی کی وجہ سے ترک کردیا ہے۔
زراعت کی مبادیات سے اتفاقاََ روشناس ہونے کی بدولت 2019ء کے آغاز سے میں نے یہ محسوس کرناشروع کیا کہ ہمارے ہاں کا موسم بہت تیزی سے بدل رہا ہے۔جن مہینوں میں ہم صدیوں سے بارشوں کی توقع باندھتے تھے وہ اکثر ”سوکھے“ کاشکار ہوجاتے اور بعدازاں ”اچانک“ بے موسمی بارشوں کا طویل سلسلہ شروع ہوجاتا۔ ان دنوں بھی عمران حکومت کے حکم پر ٹی وی سکرینوں پر رونما نہیں ہوسکتا تھا۔ اپنی ”بے روزگاری“ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جب بھی کوئی دوست اسلام آباد سے کسی دوسرے شہر ذاتی یا دیگر کاموں کے لئے اپنے ہمراہ لے جانے کی دعوت دیتا تو بیگ اٹھاکر ان کے ساتھ روانہ ہوجاتا۔ دوران سفر دائیں بائیں نگاہ ڈالتے ہوئے بدلتے موسم کی غارت گری کو نظرانداز نہیں کرسکتا تھا۔ بدلتے موسم ہماری زراعت کو جس انداز میں تباہ کررہے تھے ان کا غیر علمی انداز میں جائزہ لیتے ہوئے میں نے اس کالم میں موسمی اور ماحول میں تبدیلی کے حوالے سے بنیادی سوالات بھی اٹھانا شروع کردئے۔
میرے قارئین کی اکثریت مجھ سے سیاسی موضوعات پر تبصرہ آرائی کی توقع باندھتی ہے۔زرعی موضوعات پر لکھے چند کالموں کو مگر قارئین کی ایک اور قسم نے پرخلوص انداز میں سراہتے ہوئے میرا حوصلہ بڑھایا۔بدقسمتی سے ٹھوس طبی وجوہات کی بنا پر میں ان دنوں گھر سے گاڑی نکال کر اسلام آباد کے گردونواح میں وقت گزارتے ہوئے موسم کی وجہ سے پھیلی غارت گری پر تفصیلی کالم لکھنے کے قابل نہیں رہا۔مہربان قارئین کی ایک مخصوص تعداد البتہ اس تناظر میں تازہ ترین سے باخبر رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ان کے بتائے حقائق پریشان کردیتے ہیں۔
پاکستان کے دیگرعلاقوں کی طرح خطہ پوٹھوہار کے اکثر رقبے بھی رزق کمانے کے لئے زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔چھوٹے رقبوں کے مالکان کے لئے سب سے نقد آور فصل مونگ پھلی شمار ہوتی ہے۔اب کے برس مگر غیر موسمی بارشوں نے اس فصل کو تباہ کردیا ہے۔کسی سرکاری ذریعہ سے اعدادوشمار کے حصول کے بغیر میں کاشت کاروں سے ٹیلی فون پر ہوئی گفتگو کی بدولت اعتماد سے یہ دعویٰ کرسکتا ہوں کہ خطہ پوٹھوہار میں مونگ پھلی کی پیداوار اس برس تاریخی اوسط سے کم از کم 40گنا کم رہی ہے۔اگر میرا اندازہ درست ہے تو مونگ پھلی کی کاشت سے منافع کی امید باندھے سینکڑوں گھرانے ان دنوں انتہائی پریشان محسوس کررہے ہوں گے۔ مہنگائی کے گرداب میں گھرے کاشت کار کے لئے مونگ پھلی کی فصل کا تقریباََ تباہ ہوجانا یقینا دل دہلادینے والی خبر ہوگی۔
مونگ پھلی کی فصل پر نازل ہوئی مصیبتوں کا کھوج لگاتے مزید لوگوں سے رابطہ ہوا تو دریافت یہ بھی ہواکہ کئی رقبوں میں گندم بودی گئی تو اس کے بعد آئی تیز بارشوں کے سلسلے نے بیج کو مٹی میں مدغم ہونے نہیں دیا۔ سرسوں اگانے والے بھی اس نوع کی شکایت کرتے سنائی دئے۔قصہ مختصر ہمارے بارانی کہلاتے علاقوں میں بے موسم کی بارشوں نے نہ صرف مونگ پھلی کی فصل کو تباہ کردیا ہے بلکہ یہ سرسوں اور گندم کی افزائش کے لئے بھی سنگین مشکلات کھڑی کرچکی ہیں۔
جن فصلوں کا میں ذکر کررہا ہوں ان کی افزائش اور حتمی پیداوار سینکڑوں نہیں ہزاورں گھرانوں (افراد نہیں) کے لئے اقتصادی اعتبار سے زندگی یا موت جیسے سوالات اٹھارہی ہوگی۔ ان افراد کے ذہنوں پر چھائی افسردگی کا مگر ہمارے ریگولر یا سوشل میڈیا میں کماحقہ ذکر نہیں ہورہا۔ پیر کی رات سے چرچا فقط ایک انٹرویو کا ہے۔ اس کی بدولت کم از کم میں نے تو کوئی نئی چیز دریافت نہیں کی ہے۔ 2017کے آخری دنوں میں ایک ٹی وی چینل کے لئے ٹاک شو کرتے ہوئے میں اشاروں کنایوں میں ”پاک پتن“ سے جڑی ایک ابھرتی داستان کو مختلف اقساط میں بیان کرتا رہا ہوں۔اس کی بدولت ایک مخصوص جماعت کی سپاہ ٹرول نے مجھے لفافہ اور بدکار صحافی ثابت کرنا شروع کردیاتھا۔ ان کی پسندیدہ جماعت اگست 2018میں برسراقتدار آئی تو مجھے ٹی وی سے ہٹاکر ”حساب برابرکردیا“۔ رات گئی بات گئی والا معاملہ ہوگیا۔
فی الوقت میں بارانی علاقوں میں بے موسم کی بارشوں اور موحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے نازل ہوئی مصیبتوں کے علاوہ کسی اور بات پر توجہ دینے کے قابل نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکا کالم:مانیکا بنام خان
Next Article 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور فرح گوگی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.