Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاک بھارت فائر بندی معاہدے کی اہمیت: برملا / نصرت جاوید
لکھاری

پاک بھارت فائر بندی معاہدے کی اہمیت: برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹرمئی 31, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ بات تو بتدریج کھل رہی ے کہ جنوبی ایشیاء کے معاملات کے بارے میں فکر مند عالمی اور علاقائی قوتیں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلسل اور گہری ہوتی کشیدگی کے بارے میں انتہائی خاموشی سے کچھ نہ کچھ کردار ادا کرنا شروع ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے بیک ڈور ڈپلومیسی نہ ہو رہی ہوتی تو منگل کے دن پاکستان اور بھارت کے (DMOs) Directors of Military Operationsکے مابین نظر بظاہر ’’معمول‘‘ کے مطابق ہوئے ٹیلی فونی رابطے کے نتیجے میں یہ طے نہ ہو پاتا کہ دونوں ممالک کے مابین 2003 میں لائن آف کنٹرول (LOC)پر فائر بندی والے معاہدے کی ہر صورت (Letter and Spirit)پابندی کی جائے گی۔
2003کے سال میں پاک-بھارت تعلقات پر نظر رکھنا میری پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں شامل تھا۔ میں بہت تفصیل سے یہ بیان کرسکتا ہوں کہ جنرل مشرف کی حکومت کو مذکورہ معاہدے کے لئے کیسے رضا مند (مجبور کا لفظ جان بوجھ کر نہیں لکھ رہا ہوں) کیا گیا تھا۔ وہ تفصیل بتانے کے بعد بالآخر معاہدے کے “Letter and Spirit”کو سمجھانا بھی میرا اخلاقی فرض بن جاتا ۔ یہ وقت مگر مصلحت کا متقاضی ہے۔
تلخ حقیقت یہ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج کے مابین فائرنگ معمول کی ٹھوں ٹھاں سے زیادہ سنگین ہونا شروع ہو جائے تو حتمی نقصان دونوں اطراف مقیم شہری آبادی کا ہوتا ہے۔ ان کے روزمرہّ معمولات خوف کی فضا میں ٹھپ ہوجاتے ہیں۔ پاکستان کی اصل مجبوری یہ بھی ہے کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی کشمیری مسلمان بستے ہیں۔ ہم بھارتی افواج کی ناجائز بمباری سے اُکتا کران کی زندگی اجیرن نہیں بنا سکتے۔ فائربندی ان کے تحفظ کے لئے بھی لہذا انتہائی ضروری تھی۔
ایک ریٹائرڈ ہوئے رپورٹر کی حیثیت میں میرا دعویٰ ہے کہ اپریل 2018 میں ہمارے آرمی چیف نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو معقولیت کی شکل دینے کی جس خواہش کا اظہار کیا تھا،اس نے منگل کے روز ہوئے بندوبست کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ بات فقط اس بیان تک محدود مگر نہیں رکھی جاسکتی۔ ہمارا ایک دوست چین بھی ہے۔ عالمی اقتصادی قوت بن جانے کے بعد اب وہ عالمی سفارت کاری میں بھی فعال کردار ادا کررہا ہے۔ چند ہفتے قبل چینی صدرنے بھارتی وزیر اعظم کو ایک غیر رسمی ملاقات کے لئے مدعوکیا تھا۔ اس ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کی جانب سے محتاط الفاظ میں مختصر بیانات جاری ہوئے۔ پاکستان کا یقینا ان میں ذکر نہیں ہوا۔ یہ سوچنا مگر زیادتی ہوگی کہ چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کے مابین ہوئی اس اہم ملاقات میں پاک-بھارت کشیدگی کا ذکر نہیں ہوا ہوگا۔
مودی سرکار چینی صدر کی جانب سے اس ضمن میں ہوئی گفتگو کو سنجیدگی سے لینے پرمجبور ہوئی ہوگی کیونکہ اس ملاقات سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF)کے اجلاس میں چین نے پاکستان کی حمایت نہیں کی تھی۔ سعودی عرب بھی ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوا تھا۔ محض ترکی نے ہمیں بلیک لسٹ میں دھکیلے جانے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ چین نے FATF کے حالیہ اجلاس میں اپنے کردار کی بدولت بھارت میں یقینا کچھ Good Will پیدا کی۔ اس کی وجہ سے چین کے لئے آسان ہوگیا کہ وہ بھارت کو پاکستان سے تعلقات کو معقول حد تک نارمل بنانے میں اہم کردار ادا کر سکے۔
LOC پر فائربندی کے معاہدے کو ہمیں ایک اور حقیقت کے تناظر میں بھی رکھ کر دیکھنا ہوگا اور وہ حقیقت ہے 25 جولائی 2018 کے دن پاکستان میں نئے انتخابات کے انعقاد کا اعلان۔ یہ بات واضح ہے کہ وافر تعداد میں فوجی دستوں کی جانب سے انتخابی عمل کی نگرانی کے بغیر اس عمل کو قابلِ اعتبار بنانا ممکن نہیں تھا۔ ہماری فوج مگر گزشتہ کئی مہینوں سے افغانستان کے ساتھ ملحق قبائلی علاقوں میں مصروف ہے۔ دریں اثناء اگر مشرقی محاذ بھی LOC پر مسلسل فائرنگ اور بسااوقات ورکنگ بائونڈری پر ہوئی خلاف ورزیاں شدید تر ہونا شروع ہوجاتیں تو پاک فوج کے لئے بھارتی سرحد پرمزید دستوں کی تعیناتی کا سوال اُٹھ کھڑا ہوتا۔ ان دونوں سرحدوں پر کڑی نگرانی اور Vigilantرہنے کی خاطر پاک فوج کے لئے انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے ہزاروں نوجوانوں کو Spareکرنا ناممکن نہ سہی تو بہت مشکل ضرور ہوجاتا۔ اس مشکل کو ذہن میں رکھتے ہوئے منگل کے دن فائر بندی کی اہمیت مزید اجاگر ہوجاتی ہے۔
ہمیں ہر پل باخبر رکھنے کے دعوے دار میڈیا نے مگر ان تمام پہلوئوں پر ہرگز توجہ نہیں دی ہے۔ ایک صحافی ہوتے ہوئے بھی لیکن انتہائی شرمساری کے ساتھ میں یہ بھی سوچنے پر مجبور ہوں کہ بہتر ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے ’’جی دار‘‘ اور بڑھک باز میڈیا کو سفارت کاری کے عمل میں انتہائی احتیاط اور معقول انداز میں اٹھائے اقدامات کے بارے میں ’’بے خبر‘‘ رکھ رہے ہیں۔
اس ’’بے خبری‘‘ کا جواز ڈھونڈنے کے باوجود میری دلی خواہش اپنی جگہ موجود ہے کہ میرے ساتھیوں نے اپنے طور پر بھی سفارتی محاذ پر نگاہ رکھی ہوتی۔ صحافت بنیادی طور پر تجسس کا تقاضہ کرتی ہے۔ رپورٹر کوئی خبر دینے کے لئے Whatsapp پر آئے پیغامات یا پریس ریلیزوں تک محدود ہوجائے تو صحافی نہیں رہتا، منشی بن جاتا ہے۔ ربّ کریم سے فریاد ہی کرسکتا ہوں کہ میرے نوجوان ساتھیوں کو ’’منشی‘‘ کہلوانے سے گھن آئے۔ وہ کسی نہ کسی صورت اپنے پیشہ ور تفاخر کو برقرار رکھ سکیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان اور بھارت کے لئے امن ہی واحد راستہ ہے / سید مجاہد علی
Next Article عوام کےلئے صاف پانی کی فراہمی …. ایک خواب؟(1) کہتا ہوں سچ /شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.