ملتان: ملتان میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے سے دو روز پہلے ہی جلسہ گاہ پہنچ گئے، قاسم باغ کے گیٹ کے تالے توڑ دیئےگئے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے گیلانی ہاؤس سےعلی موسی ٰ گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کی قیادت میں قلعہ کہنہ قاسم باغ تک ریلی نکالی، گھنٹہ گھر چوک پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیاہے ۔ انتظامیہ نے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لئے مقدمات کے اندراج کیساتھ گرفتاریوں بھی کیں اور جلسہ گاہ کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کیٹرنگ، پینا فلیکس تیار کرنے پر متعلقہ دکانداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، جلسے کو روکنے کے لیئے جلسہ گاہ میں بھی پانی چھوڑا گیا۔
پی ڈیم ایم کے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری، مریم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی میزبان جماعت جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے کارکن جلسے سے دو روز پہلے پی تالے توڑ کر سٹیڈیم میں داخل
ایڈیٹر2 Views
Previous Articleوجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم۔۔وجاہت مسعود
Next Article کون سا پتا باقی رہ گیا ہے ؟۔۔نقطہ نظر/ایازامیر

