Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی : مریم نواز
اہم خبریں

نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی : مریم نواز

ایڈیٹرستمبر 23, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا معاملہ سیاسی اور عوامی نمائندوں سے متعلقہ ہے جسے حل کرنے کے لیے فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہییں نہ کہ جی ایچ کیو میں۔
مریم نواز بدھ کے روز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔واضح رہے کہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ایون فیلڈ ریفرنس میں شریک مجرم ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق مریم نواز کی عدالت میں حاضری سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جبکہ ہائی کورٹ کے اطراف سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا تھا۔
اس کیس میں سماعت شروع ہونے سے قبل مریم نواز نے ہائی کورٹ میں موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی۔گذشتہ ہفتے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اُن کو نہیں معلوم کہ رہنماؤں کو اس ملاقات کے ایجنڈے کے بارے میں علم تھا یا نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ان معاملات پر سیاسی رہنماؤں کو نہ بلانا چاہیے نہ سیاسی رہنماؤں کو جانا چاہیے۔ جس کو اس معاملہ پر بات کرنی ہے وہ پارلیمان آئے۔‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اُن کے والد نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔پارلیمانی رہنماؤں کی آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات اسلام آباد میں نہیں بلکہ راولپنڈی میں ہوئی ہے اور وہ اس نوعیت کی ملاقاتوں کے حق میں نہیں ہیں۔
گذشتہ روز دیے گئے ایک انٹرویو میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے سنہ 2018 کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اور جب مریم نواز سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ دھاندلی الیکشن سے تین ماہ پہلے ہو چکی تھی۔شہباز شریف کے بارے میں سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے چچا شہباز شریف بہت وفادار ہیں اور وہ کبھی علیحدہ نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے وزارت عظمی پر بھائی کو ترجیح دی اور اگر انھیں علیحدہ ہونا ہوتا تو وہ آج وزیرِ اعظم ہوتے۔نواز شریف کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان کا آپریشن فی الحال نہیں ہو سکتا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قوت مدافعت کمزور ہے اور اس وقت ان کا ادویات کی مدد سے علاج ہو رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے والد کو دل کا عارضہ تھا لیکن ان کے جذبے کو کوئی بیماری نہیں ہے۔
مریم نواز کے عدالتی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اینکر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کھل کر اپنے چچا شہباز شریف اور دیگر افراد کی فوجی قیادت سے ملاقات کی مخالفت کر دی۔جواب میں مریم نواز نے قدرے سخت لحجہ اپناتے ہوئے لکھا کہ ‘زیادہ تیز بننے کی ضرورت نہیں ہے’۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک اصولی بیان دیا ہے جو کہ آئین سے مطابقت رکھتا ہے اور اسے توڑ موڑ کر نہ پیش کیا جائے کہ وہ ہماری پارٹی کے صدر یا کسی اور نمائندے کے بارے میں ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مبنی دو رکنی بینچ نے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا پر اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے والد، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھی اسی کیس کے حوالے سے حاضری یقینی بنانے کا عمل شروع کیا ہوا ہے اور اُس کی تکمیل کے بعد ہی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں سنی جائیں گی۔بنچ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیل پر سماعت نو دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
دوسری جانب سے نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کا سلسلہ شروع ہوا تو وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن ڈاک کے ذریعے بھجوائے گئے وارنٹس وصول ہو چکے ہیں۔جب عدالت نے استفسار کیا کہ کاؤنٹی کورٹ سے وارنٹ کی تعمیل کا کیا بنا تو اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل درخواست کی کہ کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے تعمیل کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے اس پر کہا کہ اگر ایک مقررہ وقت پتہ چل جاتا کہ دس دن لگیں گے یا پندرہ دن تو اس حساب سے عدالت تاریخ مقرر کر دے گی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اس پر سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا درخواست کی جسے عدالت نے رد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کر دی جائے گی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے بیٹے کے سیکریٹری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور سیکریٹری کے مطابق نواز شریف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے تیار ہیں۔نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آرمی چیف مریم نواز نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتارا ( 2 ) ۔۔ طلعت جاوید
Next Article سقوطِ کشمیر اور گلگت بلتستان۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

اپریل 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.