اسلام آباد: اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہو گیا، پی ٹی آئی کے نامزد کر دہ اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں ۔اسد قیصر نے 176ووٹ حاصل کئے خورشید شاہ کو 146 ووٹ ملے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ تقریباً 3گھنٹے جاری رہی،تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی و ہم خیال جماعتوں کے امیدوار خورشید شاہ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،اسد قیصر، خورشید شاہ اور موجودہ اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا۔عمران خان اسپیکر کے لیے ووٹ ڈالنے آئے تو ان کےپاس ووٹ ڈالنے کیلئے شناختی کارڈ نہیں تھا، جس پر عمران خان نے اسپیکرایاز صادق سے اجازت طلب کی۔پولنگ ایجنٹس کی رضامندی سے چیئرمین تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی، عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسپیکر سے ہاتھ نہیں ملایا، سر کے اشارے سے سلام دعا ہوئی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے باعث ایوان میں نہیں آئے تھے تاہم وہ تاخیر سے قومی اسمبلی آئے انہوں نے کالی پٹی باندھ کر ایوان میں شرکت کی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اجلاس شروع ہوا تو کسی وجہ سے13 اگست کو حلف نہ اٹھا پانے والے 5منتخب اراکین قومی اسمبلی نے آج حلف اٹھایا، اسپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ایوان میں ووٹنگ شروع ہوئی تو حروف تہجی کے مطابق باری باری ارکان کے نام سے بلایا گیا، اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا نام سب سے پہلے لیاگیا تھا تاہم وہ ایوان میں موجود نہیں تھے اس لیے پیپلزپارٹی کے عابد بھٹو نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

