Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسیب کے متعدد امیدوار نون لیگ چھوڑ کر چوہدری نثار کی جیپ میں سوار
اہم خبریں

وسیب کے متعدد امیدوار نون لیگ چھوڑ کر چوہدری نثار کی جیپ میں سوار

ایڈیٹرجون 30, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jeep
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی: انتخابات 2018 کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان سمیت راجن پور سے تعلق رکھنے والے دیگر منحرف رہنماؤں کو ’جیپ‘ کا نشان الاٹ کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 کے لیے چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا نشان ریٹرنگ آفیسر نجیب اللہ نے الاٹ کیا، اس کے علاوہ انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کے لیے بھی چوہدری نثار کو جیپ کا نشان الاٹ کیا گیا، ریٹرنگ آفیسر شبریز اختر راجہ نے انہیں مذکورہ نشان الاٹ کیا، اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی سابق وزیر داخلہ کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ ’جیپ‘ کے نشان کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دی تھی۔مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 181 سے پارٹی کے امیدوار ملک سلطان محمود ہنجرا نے ٹکٹ ملنے کے باوجود آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ سلطان محمود ہنجرا نے آزاد امیدوار سے نشان الاٹ کے لیے ’جیپ‘ کے نشان کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کو دے دی۔خیال رہے کہ سلطان محمود ہنجرا کا شمار نواز شریف اور شہباز شریف کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔یاد رہے کے سلطان محمود ہنجرا کے مد مقابل تحرک انصاف کے امیدوار سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر ہیں۔بعد ازاں راجن پور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے 4 رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔راجن پور سے جن 4 امیدواروں نے ٹکٹ واپس کیے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا انہوں نے الیکشن کمیشن سے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست بھی کی جسے منظور کرلیا گیا۔راجن پور سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ واپس کرنے والے رہنماؤں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 293 سے اُمیدوار سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اور ان کے والد پرویز گورچانی شامل ہیں، جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 294 سے اُمیدوار ہیں۔ان کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے حفیظ دریشک اور ان کے بھائی یوسف دریشک نے بھی مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 296 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ان سے قبل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 295 سے اطہر گورچانی نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر اہم رہنماؤں کے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کے اعلان کو راجن پور میں انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ گزشتہ انتخابات میں راجن پور کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا، جہاں سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس وقت صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 سے شیر کے نشان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عاطف مزاری اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 195 سے ان کے بھتیجے خضر خان مزاری الیکشن لڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈان نیوز نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرنے والے رہنماؤں سے متعدد مرتبہ پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کی وجہ جاننے کے لیے رابطہ کیا تاہم ان رہنماؤں سے رابطہ نہیں ہوسکا۔تاہم ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو دباؤ کا سامنا ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپجاری ۔۔مبشر علی زیدی
Next Article چیف جسٹس کی اصلاح کیسے ہو گی؟/ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.