مظفر آباد : مظفر آباد میں وادی نیلم میں جاگراں نالہ کا پل ٹوٹنے سے فیصل آباد سے تفریح کے لیے آئے 25 سے زائد طلبہ و طالبات نالے میں بہہ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ریسکیو ٹیموں کو تین لاشیں مل گئیں جبکہ انہوں نے پانچ کو بچالیا تاہم دیگر افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔بعد ازاں پل ٹوٹنے سے ڈوبنے والے سیاحوں کی تلاش کے لیے پاک فوج کے جوان بھی امدادی کارروائی میں شامل ہو گئے وزیراعلیٰ پنجاب نے وادی نیلم میں سیاحوں کو پیش آنے والے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔نالہ جاگراں کٹن انٹیک پل پر فیصل آباد ٹپس کالج کی تین کوسٹرز نمبر725،976،7244 میں طلباء و طالبات کی کل تعداد 72کے قریب تھی جن میں 35 کے قریب طلباء و طالبات پل پر سوار تھے جن میں سے تقریباً 25 کے قریب لوگ نالہ جاگراں میں گر گئے جن میں سے 03 افراد کی ڈیڈ باڈیز،06 کے قریب زخمی 02 کو دریائے نیلم سے زندہ بچالیا 15 کے قریب لوگ لاپتہ ہیں تاہم ریسکیو کاروایاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر نیلم، ایس پی نیلم ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل،صدر ڈسٹرکٹ بار ،و دیگر موقع پر موجود ہیں مکمل تفصیلات ابھی تک نہیں مل سکی
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

