کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو لیوک رونچی نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا۔رونچی نے حسن علی سمیت زلمی کے تمام باؤلرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور چوتھے اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔اوپنرز لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہوئی، تاہم آصف علی نے کیچ چھوٹنے کے بعد لگاتار تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔فہیم اشرف نے اگلے اوور میں وہاب ریاض کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کی فتح ہر مہر ثبت کردی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

