Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطاءالحق قاسمی سے 10 سال کی ٹیکس تفصیلات طلب : میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ۔۔ وکیل صفائی
اہم خبریں

عطاءالحق قاسمی سے 10 سال کی ٹیکس تفصیلات طلب : میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ۔۔ وکیل صفائی

ایڈیٹرفروری 12, 20185 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا کہ انھوں نے عطاالحق قاسمی کو پی ٹی وی کا چیئرمین نامزد کیا کیونکہ چاہتے تھے کہ پی ٹی وی اپنی پروڈکشن خود کرے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کیس پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس نے بارہا استفسار کیا کہ عطاالحق قاسمی کی تعیناتی کس نے کی تھی۔سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے چیئرمین پی ٹی وی کا نام تجویز کرنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ کوشش تھی ایسا شخص آئے تو سرکاری ٹی وی کی ثقافتی اقدار کو بحال کرے۔چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ آپ جو گفتگو کررہے ہیں اس کے قانونی پہلو بھی ہوں گے، قانون میں چئیرمین کی تنخواہ اور مراعات کیا ہیں، کیا عطاالحق قاسمی کی تنخواہ مرضی سے مختص کی گئی۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ چئیرمین کاعہدہ تواعزازی ہوتا ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جب میں وزیر اطلاعات بنا تو پی ٹی وی پروگرام مارکیٹ سے خریدتا تھا اس لیے کوشش تھی کہ پی ٹی وی اپنی پروڈکشن کرے اور مواد تخلیق کرے۔سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عطاالحق قاسمی کا نام میں نے دیا تھا کیونکہ ان کے پاس 8 سال تک الحمرا آرٹس کونسل کے سربراہ کا تجربہ تھا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کو چلانے کے لیے ایم ڈی کی جگہ ہوتی تھی چیئرمین نہیں ہوتا تھا اور تاحال ایم ڈی کا عہدہ خالی ہے۔انھوں نے پوچھا کہ پرویز رشید نے ایک پلے رائٹر کو چیئرمین تعینات کیوں کیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے دعویٰ کیا کہ وزارت اطلاعات نے عطاالحق قاسمی کی تعیناتی کی سمری بھجوادی جس کی منظوری اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے دے دی۔رانا وقار نے کہا کہ پی ٹی وی کارپوریشن کے 7 ڈائریکٹرز ہیں اور تمام ڈائریکٹرز کا تقرر وفاقی حکومت کرتی ہے اور پی ٹی وی بورڈ نے عطا الحق قاسمی کو چئیرمین منتخب کیا تھا۔خیال رہے کہ عطاالحق قاسمی کے حوالے سے تنازع اپریل 2017 میں سامنے آیا تھا جبکہ سیکریٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا گیا تھاجس کے بعد انھوں نے دسمبر 2017 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔عطاالحق قاسمی کی وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ عطاالحق قاسمی کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے اورعدالت کو بتایا گیا کہ عطاالحق قاسمی نے 27کروڑ خرچ کیے حالانکہ انھوں نے 48 لاکھ روپے وصول کیے۔عائشہ حامد نے کہا کہ 27 کروڑ روپے کی رقم عطاالحق قاسمی سے منسوب کرنا ان کی بدنامی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عطاء الحق قاسمی نے پروگرام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا اور بحیثیت چیئرمین 15 لاکھ روپے کی تنخواہ بلا جواز نہیں ہے۔چیف جسٹس نے تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرنے کا حکم دیا اور عطا الحق قاسمی کی گزشتہ دس برس کی ٹیکس تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک مقدمہ زیر التوا ہے موجودہ سیکرٹری اطلاعات کو عہدے سے ہٹایا نہیں جائے گا جس کے بعد مقدمے کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
( بشکریہ : ڈان اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآزاد کشمیر اور گلیات میں شدید برف باری : سیکڑوں سیاح پھنس گئے
Next Article لودھراں میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ اڑا دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.