Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » غداری کے الزام میں گرفتار سینئر صحافی بلال فاروقی پولیس تحویل سے ” لاپتہ“
اہم خبریں

غداری کے الزام میں گرفتار سینئر صحافی بلال فاروقی پولیس تحویل سے ” لاپتہ“

ایڈیٹرستمبر 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilal farooqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : سینیئر صحافی بلال فاروقی کے ساتھی سمیر مندھرونے کہا ہے کہ جمعے کوسادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ افراد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آئے اور بلال کو گھر سے اٹھا کر لے گئے، جس کے بعد ان کا کچھ اتا پتا نہیں چل رہا۔
انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹربیون کراچی سےمنسلک صحافی سمیر مندھرو نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ بلال پر مقدمہ درج ہوا ہے لیکن جب تھانے پہنچنے پر پتہ چلا کہ ‘بلال ایف آئی آر میں نامزد ہونے کے باوجود پولیس کی تحویل سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔’
سمیر نے بلال کی اہلیہ کے حوالے سے بتایا کہ جمعے کی دوپہر سادہ کپڑوں میں ملبوس چند افراد پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھر آئے اور ان کے شوہر کو اٹھاکر لے گئے۔ ‘بعد میں اطلاع ملی کہ انھیں ڈیفنس تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان پر مقدمہ بھی دائر ہے۔ ہم نےتھانے پہنچ کروہاں موجود ہیڈ محرر سے درخواست کی کہ ہمیں بلال سے ملوایا جائے، توانہوں نے بتایا کہ بلال تھانے میں نہیں۔ ہمارے پوچھنے پر ہیڈ محرر نے کہا یہ حساس کیس ہے، آپ تھانے سے چلے جائیں۔’
سمیر کے مطابق: ‘اس کا مطلب ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باجود وہ پولیس تحویل سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ایف آئی آر میں بلال فاروقی کے گھر کا جو پتہ لکھا ہے، وہ بھی غلط ہے۔’
بلال کی اہلیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘اہلکار انہیں لے جاتے وقت ان کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، بعد میں ڈیفنس تھانے سے فون آیا کہ ان پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کی تھوڑی دیر بعد پولیس اہلکار آئے اور میرافون بھی لےگئے۔’ واضح رہے کہ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جنوبی کراچی شیراز نذیر نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ڈیفنس پولیس نے بلال کو حراست میں لیا ہے۔
کراچی کے ڈیفنس تھانے کی پولیس نے بلال پر لانڈھی صنعتی زون کی ایک فیکٹری کے ملازم جاوید خان کی مدیت میں نو ستمبر کو مقدمہ درج کیا۔ مشین آپریٹر جاوید خان نے ایف آئی میں موقف اختیار کیا کہ وہ نو ستمبر کو کسی کام سے ڈیفنس فیز ٹو میں تھےتو انہوں نے اپنے موبائل فون پر دیکھا کہ بلال فاروقی نامی صارف نے اپنے فیس بک اور ٹوئٹر پر انتہائی اشتعال انگیز پوسٹس کی ہوئی تھیں، جس میں پاکستان آرمی کے مخالف اور مذہبی منافرت کا مواد شامل تھا۔
پولیس نے مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 500 اور 505 اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم کی دفعات 11 اور 20 شامل کی ہیں۔ ہائی کورٹ کے وکیل زبیر احمد ابڑو کے مطابق پی پی سی کی دفعہ 500 قابل ضمانت جبکہ 505 ناقابل ضمانت ہے۔
پی پی سی کی دفعہ 500 کسی کو بدنامی کرنا جبکہ دفعہ 505 ایسا بیان دینا جس سے فساد کا خدشہ ہو، سے متعلق ہے اور دفعہ 505 کی سات سال تک سزا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم کی دفعات 11 (نفرت انگیز تقریر) جس کی سزا سات سال اور دفعہ 20 (کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا) کی سزا تین سال یا دس لاکھ جرمانہ ہوسکتی ہے۔
41 سالہ بلال کراچی کے سینیئر صحافیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ زیادہ تر انگریزی اخبارات سے منسلک رہے۔ انھوں نے ریجنل ٹائمز، ڈیلی ٹائمز، دی نیوز، پاکستان ٹوڈے، سما ٹی وی کے انگریزی آن لائن ایڈیشن اور ایکسپریس گروپ کی جانب سے شروع کیے گئے انگریزی چینل ٹربیون 24/7 کے ساتھ بھی کام کیا۔
وہ ان اخبارات میں سینیئر سب ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹر کے عہدوں پر رہے۔ اس وقت وہ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون میں نیشنل ڈیسک پر ادارت کررہے ہیں۔ بلال فاروقی 2014 میں امریکی ادارے ہنری فاؤنڈیشن کی ‘ہنری لوئس فیلوشپ’ کے لیے بھی منتخب ہوئے تھے۔
کراچی پریس کلب کے صدر محمد امتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر اور ارکان گورننگ باڈی نے پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ممبراورصحافی بلال فاروقی کی گرفتاری اور ‘جھوٹا و من گھڑت’ مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جمعے کو جاری ایک بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدے داروں نے کہا کہ ‘حکومت صحافیوں کی معاشی زندگی تنگ کرنے کے بعد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے لیے نئے نئے حربے استعمال کررہی ہے۔ بلال فاروقی کی بلاوجوازگرفتاری اور مقدمہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔’ انہوں نے بلال پر ‘جھوٹا’ مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزادی صحافت بلال فاروقی غداری کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleریپ کے لیے سازگار فضا ۔۔ وسعت اللہ خان
Next Article لاوارث ( 1 )‌۔۔ طلعت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

انگریزی اخبار ڈان کے پانچ ماہ سے اشتہار بند :’ آزاد پالیسی پر حکومت نارا ض ہے ‘انتظامیہ

مارچ 8, 2025

وجاہت مسعود کا کالم : کچھ خبر اور صحافت کے بارے میں

دسمبر 8, 2023

عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

اپریل 11, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.